حماس کا آج یومِ غضب منانے کا اعلان - اسرائیلی حملوں میں مزید 16 فلسطینی شہید ہوگئے۔


amas marks "Day of Rage" over Gaza siege; 54 killed, 831 injured in new Israeli strikes.

حماس نے غزہ کی حمایت اور اسرائیلی انضمامی منصوبوں کی مخالفت میں آج یومِ غضب منانے کا اعلان کیا ہے 

حماس کے رہنما نے اعلان کیا ہے کہ آج یومِ غضب غزہ کی حمایت اور اسرائیلی انضمامی منصوبوں کی مخالفت میں منایا جائے گا۔ بیان میں کہا گیا کہ جنگ، ناکہ بندی اور بھوک کے خلاف عوام اٹھ کھڑے ہوں، اور عوامی عزم و مسلسل مزاحمت سے انضمامی منصوبے ناکام بنائے جائیں۔

حماس نے تمام فلسطینی گروہوں اور سول سوسائٹی سے مشترکہ یکجہتی اور ہم آہنگ حکمتِ عملی اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔


دوسری جانب غزہ میں اسرائیل کے تازہ حملوں میں مزید 54 فلسطینی شہید اور 831 زخمی ہوگئے۔ شہدا میں امداد کے منتظر 10 شہری بھی شامل ہیں، جبکہ غزہ شہر کے زیتون محلے میں ایک مکان پر بمباری سے 8 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔


غزہ: ہسپتالوں میں ادویات ختم، بیماریوں اور بھوک سے ہلاکتوں میں اضافہ


Also Read

0/Post a Comment/Comments