ملک دشمن عناصر ایک بار پھر کوئٹہ کا امن تباہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں ملک کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے اہلسنت والجماعت نے ہمیشہ دہشت گردی کی مخالفت ہے 90 کی دہائی سے آج تک ہم دہشت گردی کا شکار ہیں پر آج تک ہمارے ایک قاتل کو بھی گرفتار نہیں کیا گیا مکمل قیادت سمیت ساتھ ہزار سے زاہد کارکنوں کو شہید کیا جا چکا ہے پھر بھی ہم نے امن کا دامن نہیں چھوڑا گزشتہ روز مدح صحابہ رض جلوس میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں شہداء کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ شہداء کے اہل خانہ و زخمیوں کو معاوضہ دیا جائے ان خیالات کا اظہار قائد اہلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی صاحب نے جامع مسجد عثمانیہ میں بم دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے ایثال ثواب کیلئے ختم قران کے موقع پر کیا اس موقع پر اہلسنت والجماعت کے صوبائی صدر مولانا محمد رمضان مینگل صاحب ضلعی صدر قاری عبدالولی فاروقی صاحب علامہ عبدالرحیم ساجد صاحب مفتی کلیم اللہ حیدری صاحب مولانا رمضان فاروقی صاحب مولانا محب اللہ قریشی صاحب حافظ ایوب معاویہ صاحب مولانا عبدالوارث صاحب مولانا فرحان صدیقی صاحب و دیگر موجود تھے بعد ازاں قائد اہلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی صاحب نے وفد کے ہمراہ سول ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے زخمیوں کی عیادت کی اور بم دھماکے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی انہوں نے کہا کہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے نام پہ قربان ہونے والوں کی قربانی رائیگا نہیں جائے گی ان دہشت گردوں سے خون کے آخری قطرے تک لڑتے رہیں گے یہ ملک ہمارا ہے اسکی حفاظت اپنے لہو سے کریں گے انہوں نے شہداء کی سربلندی کے لیے خصوصی دعا کی
ASWJ Quetta Balochistan
Also Read
Post a Comment