حضرت حسنؓ اور حضرت حسینؓ نے حضرت امیر معاویہؓ کی بیعت کی تھی؟ دیکھیں صحیح سند کے ساتھ شیعہ کتب سے۔ شیعوں کی بہت ہی پرانی کتاب رجال کشی میں ا...
Related Post

حضرت حسنؓ اور حضرت حسینؓ نے حضرت امیر معاویہؓ کی بیعت کی تھی؟ دیکھیں صحیح سند کے ساتھ شیعہ کتب سے۔
شیعوں کی بہت ہی پرانی کتاب رجال کشی میں ایک روایت ہے کہ
ترجمہ:
راوی کہتا ہے حضرت امیر معاویهؓ نے امام حسنؓ کی طرف خط بھیجا جس میں تحریر تھا، کہ تم امام حسنؓ حسینؓ اور علیؓ کے ساتھیوں کو لے کر میرے ہاں تشریف لاؤ، امام حسنؓ جب انہیں لے کر نکلے تو ان کے ساتھ قیس بن سعد بھی تھے شام پہنچے تو حضرت امیر معاویهؓ نے انہیں اندر آنے کی اجازت دی۔ اور پھر کہتے ہیں امام حسنؓ اٹھیے اور بیعت کیجئے تو امام حسینؓ نے بھی اٹھ کر بیعت کی۔پھر قیس کو فرمایا اٹھ کر بیعت کرو اس نے امام حسینؓ کی طرف نظر کی تاکہ مرضی معلوم کر سکے ۔تو آپ نے فرمایا اے قیس امام حسنؓ میرے امام ہیں [1]
(کتاب معرفۃ الرجال (رجال الکشی) الشیخ طوسی
اس روایت کے راویوں کا حال
جبرائیل بن احمد:
علی بن داؤد حلی : قسم اوّل [2]
سید ابو قاسم الخوئی نے معجم رجال الحدیث میں ایک روایت کو صیحح کہا ہے جس میں جبرائیل بن احمد بھی ہے [3]
سید ابو القاسم الخوئی نے ایک جگہ بہت ساری روایتوں کا تذکرہ کیا پھر ان کو صیحح قرار دیتے ہوئے کہا یہ ساری روایات صیحح ہیں، اُن روایات میں بھی ایک روایت میں جبرائیل بن احمد موجود ہے [4]
اخباریوں کا اعتراض دور کر دیتا ہوں کہیں گے خوئی ہمارے لیے حجت نہیں !!
جبرائیل بن احمد کی توثیق
مشہور و متشدد اخباری عالم محمد باقر الحسینی میر داماد نے بھی کی ہے
ایک روایت ہے جس میں جبرائیل بن احمد اور محمد بن مسعود راوی ہیں، میر داماد نے جبرائیل بن احمد کا نام لے کر اس کی توثیق کی ہے اور روایت کو صیحح السند کہا ہے [5]
دوسرا راوی: حمودیہ بن نصیر:
ثقه رجال طوسی [6]
تیسرا راوی: ابراھیم بن نصیر:
ثقه رجال طوسی [7]
عبدالحمید العطار:
ثقه رجال نجاشی [8]
چوتھا راوی: یونس بن یعقوب:
ثقه رجال نجاشی [9]
پانچواں راوی: الفضل مولی محمد بن راشد:
اس سے روایات تہذیب الاحکام میں موجود ہیں اور اس سے محمد بن ابی عمیر نے روایت کی ہے اور محمد بن ابی عمیر ضعیف راویوں سے روایات نہیں لیتا سوائے ثقه راویوں کے: الموسوعه الرجالیہ المیسرہ [10]
الفضل مولی محمد بن راشد:
والی روایت کو ملاذ الاخیار جو تہذیب الاحکام کی معتبر شرح ہے میں علامہ باقر مجلسی نے صیحح کہا ہے [12]
الفضل مولی محمد بن راشد:
کو شیخ طوسی نے بھی امام جعفر صادقؒ کے اصحاب میں شامل کیا ہے اور بقول شیخ مفید امام جعفر صادقؒ کے اصحاب ثقہ ہیں [13]
No comments