ملتان میں غلامان صحابہؓ کے سنگ بیتے میرے شب و روز جلالی بابا کے قلم سے. ابتدائی دور قسط دوئم دوسرے روز کے اول وقت میں ہی محترم راؤ جاوید ا...
Related Post
ملتان میں غلامان صحابہؓ کے سنگ بیتے میرے شب و روز
جلالی بابا کے قلم سے.
ابتدائی دور
قسط دوئم
دوسرے روز کے اول وقت میں ہی محترم راؤ جاوید اقبال صاحب بھی ملتان تشریف لے آئے اور شیڈول کے مطابق بریلوی مسلک کے نامور عالم دین اور گدی نشین سابق وفاقی وزیر پیر سید حامد سعید کاظمی صاحب سے ملاقات کے لیئے روانہ ہوئے، پیر سید حامد سعید کاظمی صاحب کے مرکز میں جماعت اھلسنت کے مرکزی راہنما محترم علامہ فاروق سعیدی صاحب اپنے ذمہ داران کے ہمراہ وقت مقررہ پر انتظار میں بیٹھے تھے، ساتھیوں سمیت قائد اھلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی صاحب حفظہ اللہ کا استقبال کیا، تھوڑی دیر میں پیر سید حامد سعید کاظمی صاحب تشریف لائے، حال و احوال ہوئے، راؤ صاحب نے وفد میں موجود ذمہ داران کا تعارف کرایا میرا تعارف ہوا تو علامہ صاحب نے قائد اھلسنت حفظہ اللہ کی طرف دیکھ کر فرمایا کہ آپ کے پاس بھی جلالی ھیں؟ ھمارے جلالی تو آجکل زیر عتاب ھیں، قائد محترم نے فرمایا جی ھمارے پاس بھی جلالی موجود ہیں اکثر یہ بھی زیر عتاب رہتے ہیں، قہقہہ لگا اور محفل سے تکلف کا ماحول یکدم بے تکلفی میں بدل گیا، قائد اھلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی صاحب حفظہ اللہ نے علامہ پیر سید حامد سعید کاظمی صاحب اور علامہ فاروق سعیدی صاحب کے سامنے دفاع صحابہ رضی اللہ عنہم، اھلسنت کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے سنی اتحاد کے عنوان پر اور 22 فروری کی کانفرنس کی افادیت پر مفصل بات چیت فرمائی اور انہیں بطور خاص کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ، قائد محترم کے موقف کو کاظمی صاحب نے سراہا اور قائد اھلسنت حفظہ اللہ کی جدوجہد کی خوبصورت الفاظ میں تعریف کی اور کانفرنس میں شرکت کے لیئے حامی بھری، اور پھر جو انہوں نے وعدہ کیا تھا وہ الحمد للہ پورا بھی کیا اور کانفرنس میں تشریف لا کر بہترین انداز سے کانفرنس کے عنوان کو سامنے رکھتے ہوئے اپنا مؤقف بھی پیش کیا ، اس ملاقات میں ھمارا وفد قائد اھلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی صاحب حفظہ اللہ کی سربراہی میں راؤ جاوید اقبال صاحب ،راقم (مفتی عبدالوحید جلالی) خواجہ شبیر احمد صاحب کنونیئر سنی علماء کونسل ضلع ملتان، ملک رفیق احمد صاحب صدر سنی علماء کونسل تحصیل ملتان پر مشتمل تھا، جبکہ علامہ پیر سید حامد سعید کاظمی صاحب ،علامہ فاروق سعیدی صاحب اور انکی جماعت اھلسنت کے دیگر ذمہ داران تھے، ملاقات کے دوران مہمان نوازی کے آداب بھی اپنی شایان شان بروئے کار لائے گئے ، پہلے دن شام مسلک اھلحدیث کے راھنماوں سے ملاقات میں اور آج کی اس ملاقات میں ایک چیز میں نے محسوس کی جس کو اگر تحریر میں نہ لاؤں تو زیادتی ھو گی کہ ھمارے وھاں کے مقامی ذمہ داران کا دوسرے مسالک کے اکابرین کے ساتھ اپنے مشن کے حوالے سے گہرے روابط ھیں اور یہ روابط قابل رشک تھے اور قابل تقلید بھی ھیں، ھمیں ان ملاقاتوں میں کسی بھی جگہ اجنبیت محسوس نہیں ہوئی، دعا کے ساتھ محفل اختتام کو پہنچی، اس ملاقات کے بعد قائد محترم کی قیادت میں اسی وفد کے ہمراہ مجلس احرار الاسلام کے امیر مفتی سید کفیل شاہ بخاری صاحب کے مرکز دار بنی ہاشم میں حاضری ہوئی، مفتی سید کفیل شاہ بخاری صاحب سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، انہوں نے بھی کانفرنس میں شرکت کا وعدہ فرمایا جو انہوں نے الحمد للہ وفا کیا اور کانفرنس میں شرکت فرما کر یادگار خطاب بھی فرمایا، اس ملاقات کے بعد جہاں کانفرنس ہونا تھی قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم کا دورہ کیا کانفرنس کے نگران محترم راؤ جاوید اقبال صاحب نے قائد اھلسنت حفظہ اللہ اور ساتھ شامل جماعتی وفد کو اسٹیڈیم کے وزٹ کے دوران تیاری کے حوالے سے اور انتظامات کے حوالے سے بھی مکمل بریف کیا، اسٹیڈیم وزٹ کے بعد بعد از نماز ظہر کانفرنس کے لیئے قائم کردہ ھیڈ آفس میں ساؤتھ پنجاب کی شوریٰ کا کانفرنس کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں تقریباً ساؤتھ پنجاب کی شوریٰ کے ممبران کی حاضری موجود تھی اور تیاریوں کی رپورٹ بھی اطمینان بخش تھی.ممبران کا جوش و جذبہ پہلے سے بڑھ کر تھا، آج کارگذاری یہاں تک کافی ہے، آج ہی جمعہ کی نماز کے بعد برصغیر کی عظیم دینی درسگاہ جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک میں دھماکہ ہوا ہے، اس المناک سانحہ میں جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا حامد الحق حقانی شھید ہوئے ہیں ھم دعا گو ھیں کہ اللہ تعالیٰ انکی شھادت کو قبول فرمائے یقیناً یہ قومی سانحہ ھے حکمرانوں کو چاھیئے کہ وہ فوری واقعہ کی تحقیقات کر کے مجرموں اور انکے پشنی بان طبقے کو کیفر کردار تک پہنچائیں، اللہ تعالیٰ علماء کی حفاظت فرمائے آمین..... جاری ھے....
قسط سوئم
No comments