Page Nav

HIDE

Pages

Grid

GRID_STYLE
TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

ASWJ - Ahle Sunnat Wal Jamaat Balochistan (Known as SSP / Sipah e Sahaba (RA) Pakistan) Official Website

Breaking News

latest

پاکستان راہ حق پارٹی کا جھنگ میں کلین سوئپ کراچی میں 9 امیدوار کامیاب ترجمان راہ حق پارٹی

کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان راہ حق پارٹی نے 9 نشستوں پر کامیابی کا دعویٰ کیا ہے۔ تنظیم نے تیسرے مرحلے میں مجموعی طور پر 40 نشتیں...

Related Post

کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان راہ حق پارٹی نے 9 نشستوں پر کامیابی کا دعویٰ کیا ہے۔ تنظیم نے تیسرے مرحلے میں مجموعی طور پر 40 نشتیں حاصل کرلی ہیں اور کہا ہے کہ جھنگ کی ضلعی حکومت میں اسے برتری حاصل ہے۔



پاکستان راہ حق پارٹی نے اہل سنت و الجماعت ، پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور جمعیت علما اسلام ف سے سیٹ ایڈجسمنٹ اور بعض حلقوں میں اتحاد کیا تھا۔
راہ حق پارٹی کے ترجمان سید مصعب حسین کا کہنا ہے کہ ان کے دو امیدوار مولانا زرین ہزاروی اور ڈاکٹر شیر سعید نے بطور یونین کاؤنسل چیئرمین کامیابی حاصل کی ہے اور دونوں ملیر ضلع سے امیدوار تھے۔
راہ حق پارٹی نے کراچی میں 250 سے زائد امیدواروں کو نامزد کیا تھا۔ ترجمان کے مطابق ملیر کی ہی یوسی 29 میں پاکستان راہ حق پارٹی اور پاک مسلم الائینس کے مشترکہ امیدوار مولانا عبدالسلام وائس چیئرمین منتخب ہوئے جبکہ ملیر سمیت شہر کے دیگر علاقوں سے ڈاکٹر اجمل سعید، برکت علی، رحیم نواز، حافظ امان اللہ، سید رحمت اللہ بطور جنرل کونسلر منتخب ہوگئے ہیں ۔
پاکستان راہ حق پارٹی کے حمایت یافتہ امیدواران میں ضلع ملیر کی یونین کمیٹی نمبر 9 سے نذر محمد بلوچ چیئرمین اور غلام اکبر علی وائس چیئرمین ، اسی طرح یونین کمیٹی 7 سے مسلم لیگ (ن) کا مکمل پینل، ضلع ویسٹ کی یونین کونسل 1 سے غلام مصطفی چیئرمین، محمد علی بھنڈ وائس چیئرمین، رئیس غلام سرور ضلعی کونسلر ، ضلع کورنگی یوسی 32 سے آزاد فلاحی پینل کے ذیشان خٹک چیئرمین، محمد سلیم وائس چیئرمین جبکہ دو جنرل کونسلر منتخب ہوئے ہیں۔
پاکستان راہ حق پارٹی کا دعویٰ ہے کہ جھنگ ضلع میں وہ با آسانی اپنی ضلعی حکومت بناسکتے ہیں۔ جہاں ترجمان کے مطابق 50 نشستوں میں سے 13 نشستیں انھوں نے استری کے نشان پر حاصل کی ہیں جبکہ اٹھارہ امیدوار آزاد حیثیت سے جیتے ہیں
کامیاب امیدواروں میں محمد اکرم ،حاجی غلام شبیر، رانا محمد اقبال، محمد شعیب، ڈاکٹر ساجد علی، محمد آصف بھٹی، صفی احمد، شیخ محمد یعقوب، شیخ اللہ دتہ، محمد اسلم گجر، محمد صدیق، محمد اسحاق شامل ہیں راق حق پارٹی کے 18 امیدوران نے آزاد حثیت سے کامیابی حاصل کی ہے۔
سندھ کے سیاسی منظر حالیہ بلدیاتی انتخابات میں پاکستان راہ حق پارٹی کا اضافہ ہوا تھا، جس نے پہلے اور دوسرے مرحلے میں تین نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی ۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے پاس رجسٹرڈ پاکستان راہ حق پارٹی کی بنیاد حکیم محمد ابراہیم قاسمی نے رکھی تھی جو اس سے پہلے خیبر پختون خوا میں اہل سنت والجماعت کے سرگرم رہنما رہے چکے ہیں۔
سندھ میں پاکستان راہ حق پارٹی کے کنوینر مناظر اسلام شہید ناموس صحابہ رض علامہ علی شیر حیدری شہید کے بھائی علامہ ثنااللہ حیدری ہیں
علامہ ثناء اللہ حیدری کا کہنا ہے کہ اہل سنت و الجماعت مذہبی جماعت ہے جبکہ پاکستان راہ حق پارٹی ایک سیاسی جماعت ہے جس میں جمیعت علمائے اسلام کے لوگ بھی شامل ہوئے ہیں۔
پاکستان راہ حق پارٹی کے چیئرمین حکیم ابراہیم قاسمی اور سندھ کے کنوینر علامہ ثناء اللہ حیدری نے ایک اعلامیے میں کہا ہے کہ پہلی بار بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والی جماعت کا کثیر تعداد میں نشستیں حاصل کرنا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ عوام موروثی، کرپشن اور مفادات کی سیاست کرنے والوں سے مایوس ہوچکے ہیں اب وہ اس ملک کی قیادت ایماندار ہاتھوں میں دیناچاہتے ہیں ۔
انھوں نے اعلان کیا کہ پاکستان راہ حق پارٹی نے بلدیاتی انتخابات میں بغیر کسی تیاری کے حصہ لیا تھا لیکن 2018 کے عام انتخابات میں راہ حق پارٹی پورے ملک سے اپنے امیدوار کھڑے گی ۔

No comments

5359958766365190473