Page Nav

HIDE

Pages

Grid

GRID_STYLE
TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

ASWJ - Ahle Sunnat Wal Jamaat Balochistan (Known as SSP / Sipah e Sahaba (RA) Pakistan) Official Website

Breaking News

latest

سعودی عرب نے مسلم قائدین کو متحد کرکے امت مسلمہ کی سب سے بڑی خواہش کو پورا کیا علامہ محمد احمد لدھیانوی

سعودی عرب نے دہشت گردی کیخلاف جنگ کیلئے چونتیس ممالک پر مشتمل فوجی اتحاد قائم کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں پاکستان، مصر،ترکی‘ ملائیشیا ، ق...

Related Post

سعودی عرب نے دہشت گردی کیخلاف جنگ کیلئے چونتیس ممالک پر مشتمل فوجی اتحاد قائم کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں پاکستان، مصر،ترکی‘ ملائیشیا ، قطر، متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلامی فوجی اتحاد کے قیام کا اعلان سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے ایک پریس کانفرنس میں کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اتحاد میں شامل ممالک عراق، شام، لبیا، مصر اور افغانستان میں دہشت گردوں کیخلاف کارروائیوں میں ایک دوسرے کی مدد اور باہمی تعاون کریں گے تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ یہ تعاون کس نوعیت کا ہو گا۔ فوجی اتحاد کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اتحادمیں شامل ممالک سعودی عرب کی قیادت میں دہشتگردوں اور دہشت گردی کیخلاف جنگ مشترکہ طور پر لڑیں گے۔
سعودی خبر ایجنسی ایس پی اے کے مطابق فوجی اتحاد کا صدر دفتر ریاض میں ہو گا۔ فوجی اتحاد کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اتحاد کا مقصد مسلم اقوام کو حزب اللہ ، داعش ودیگر دہشت گردگروپوں سے محفوظ رکھنا ہے اور یہ کہ دہشت گرد تنظیموں اور گروپوں کا چاہے کوئی بھی عقیدہ ہو‘ وہ دنیا میں لوگوں کو ہلاک کرتے ہیں اور عوام کو خوفزدہ کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بڑی طاقتوں سے بھی تعاون کریں گے۔
دریں اثنا اہلسنت والجماعت کے سرپرست اعلی علامہ محمد احمد لدھیانوی نے سعودی عرب کی اس کوشش کو سراہتے ہوے کھا کہ سعودی عرب نے مسلم قائدین کو متحد کرکے امت مسلمہ کی سب سے بڑی خواہش کو پورا کیا.دہشت گردی کی اس لہر کو روکنے کے لیے مسلمانوں کا بحیثیت ایک قوم متحد ہونا ضروری تها.قریبا تمام مسلم ممالک اس وقت دہشت گردی کا شکار ہیں.سعودیی قیادت اس بات کی حق دار ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف مسلمانوں کی قیادت کرے.


No comments

5359958766365190473