Page Nav

HIDE

Pages

Grid

GRID_STYLE
TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

ASWJ - Ahle Sunnat Wal Jamaat Balochistan (Known as SSP / Sipah e Sahaba (RA) Pakistan) Official Website

Breaking News

latest

ایران سے آنےوالے زائرین کی 40 بسوں پرچھاپے بھاری مقدار میں اسلحہ وغیر قانونی سامان برآمد

ایران سے آنےوالے زائرین کی 40 بسوں پرچھاپے بھاری مقدار میں اسلحہ وغیر قانونی سامان برآمد  کوئٹہ ( این این آئی )ایران سے آنےوا...

Related Post



ایران سے آنےوالے زائرین کی 40 بسوں پرچھاپے بھاری مقدار میں اسلحہ وغیر قانونی سامان برآمد 


کوئٹہ ( این این آئی )ایران سے آنےوالے زائرین کی 40 بسوں پرچھاپے،ایسی چیزیں برآمد کہ حکام کو بھی چپ لگ گئی،پاک ایران تعلقات میں خرابی کاخدشہ،ایران سے آنے والے زائرین کی 40بسوں پر کسٹم کا چھاپہ 20کروڑ روپے سے زیادہ کا سامان برآمد ۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کئی بسوں کے اندر اسلحہ بھی دیکھا گیا ہے ، تفصیلات کےمطابق ایران میںزیارتوں کے بعد زائرین جن تعلق پاکستان کے مختلف علاقوں سے بتایا جا تاہے بسوں میں اسمگلنگ کا سامان بھر کر کوئٹہ لاتے تھے اس کے بعد اندرون پاکستان ساما ن منتقل کیا جا تا اس میں قیمتی کالین ، کپڑے ، پٹرول ، ایرانی سامان ، ایرانی برتن او ردیگر سامان شامل ہوتا تھا یہ کافی عرصے سے زائرین بسوں میں بھر کر کوئٹہ لاتے تھے کیونکہ تفتان سے لیکر علمداد روڈ تک ان کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جاتی تھی اور کسی بھی جگہ زائرین کی بسوں کی چیکنگ نہیں کی جاتی تھی جس کی وجہ سے وہ با آسانی سمگلنگ کا سامان ایران سے بسوں کے ذریعے کوئٹہ لاتے تھے کسٹم حکام نے بروقت کارروائی کرکے 40 بسوں میں سمگلنگ کا سامان جو لایا جا رہاتھا قبضے میں لے لیا اوربسوں کو اور سامان کو قبضے میں لے لیا ہے جس کی مالیت 20 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کئی بسوں کے اندر اسلحہ بھی دیکھا گیا ہے مگر سیکورٹی پوائنٹ سے کسی بس کو روک کر اسلئے چیکنگ نہیں کی گئی تاکہ کوئی دہشتگرد کسی بس کو نقصا ن نہ پہنچا سکے اس بارے میں تحقیقات جاری ہے کہ کب سے یہ اسمگلنگ کا سامان زائرین ایران سے کوئٹہ اور کوئٹہ سے اندرون بلوچستان لے جاتے تھے مزید تحقیقات جاری ہے ۔واضح رہے کہ ایران سے ہر قسم کی اشیاءکی کھلے عام عرصہ دراز سے سمگلنگ جاری ہے مگراندرون بلوچستان اسلحہ سمگلنگ کامعاملہ انتہائی حساس ہے اس بارے میں مناسب تحقیق کی ضرورت ہے بلوچستان میں بدامنی کے واقعات اور اسلحہ سپلائی جیسے حساس مسئلے پرپاک ایران تعلقات میں خرابی کااندیشہ ہے۔


No comments

5359958766365190473