قائد_اھلسنت حضرت اقدس مولانامحمداحمدلدھیانوی قائد بلوچستان مولانا محمد رمضان مینگل نے مردان دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مردان میں نادرا آفس کےقریب دھماکہ انتہائی افسوسناک ہےدھماکہ کی تحقیق کرکےملوث افرادکوفوری طور پر گرفتار کیاجائے مردان حملہ وطن دشمنوں کی بوکھلاہٹ کانتیجہ ہےجہاں ھم مردان واقعہ کےشھداءکےدرجات کی بلندی کیلئےدعاگوہیں وہیں لواحقین سےصبرکی تلقین کرتےہیں
جنرل راحیل شریف کی کمان میں پاک فوج نےبیرونی آلہ کاروں کی کمرتوڑدی ہےپاک فوج کی جراتمندی اورقوم کےعزم محکم سےدشمن ناکام ہوچکےہیں
وہ دن بہت قریب ہےجب لفظ_دھشتگردی ماضی کاایک قصہ بن کررہ جائےگا
..............................
دریں اثناء اہلسنت والجماعت خیبرپختونخواکے صوبائی صدر علامہ عطاء محمد
دیشانی، صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا ربنواز طاہر، صوبائی سیکرٹری اطلاعات حاجی ارشاد حیدری اور صوبائی میڈیا کوآرڈینٹر حسنین معاویہ نے مردان میں ہونے والے خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قیمتی انسانی جانوں سے کھیلنے والے انسان کہلانے کے لائق نہیں بلکہ درندے ہیں، رہنماؤں نے اپنے بیان میں کہا کہ وطن عزیز پاکستان کو اندرونی اور بیرونی دونوں طرح کے دشمن کا سامنا ہے، پاک فوج کی قربانیوں کی بدولت ملک میں امن قائم ہورہا ہے جس کی وجہ سے دشمن بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا ہے،اہلسنت والجماعت دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پاک فوج کی پشت پر ہے، انشاء اللہ ایسا وقت بھی آنے والا ہے کہ لفظ’’دہشتگردی‘‘ ماضی بن جائے گا، انہوں نے کہا کہ اہلسنت والجماعت اس غم اور دکھ کی گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کیساتھ کھڑی ہے، صوبائی حکومت حملے میں زخمی ہونے والوں کو بہتر طبی امداد فراہم کرنے کی کوشش کریں۔
Also Read
Post a Comment