کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں مشکوک افراد کی سرگرمیاں باعث تشویش ہے قاری عبدالولی فاروقی

کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں مشکوک افراد کی سرگرمیاں باعث تشویش ہے شہر کے حالات خراب کرنے کے لئے ایک گروح سرگرم ہوتا جارہا ہے انتظامیہ نوٹس لے ان خیالات کا اظہار اہلسنت والجماعت کے ضلعی صدر قاری عبدالولی فاروقی و دیگر نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ اہلسنت والجماعت کے رہنماؤں کی سیکورٹی پر تشویش ہے شہر کے مختلف علاقوں میں کچھ مشکوک افراد کی سرگرمیاں بڑھتی جارہی ہیں انتظامیہ نوٹس لے یہ شرپسند عناصر شہر کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں انہیں ایک خاص مقصد کے لئے استعمال کیا جارہا ہے سیکورٹی ادارے ان افراد پہ کڑی نظر رکہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امن وامان ہماری اولین ترجیح ہے اس ملک کی ترقی ہماری ترقی ہے جو لوگ اس ملک کو عراق و شام بنانے کی باتیں کررہیں ہیں انہیں ہم یہ بتادینا چاہتے ہیں کہ پاکستان کے تحفظ کے لئے ہمارے لاکھوں کارکن تیار بیٹھیں ہیں قائد اہلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی کے ایک حکم پر اپنی جانیں قربان کرکے اس ملک کا تحفظ کریں گے اس ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے لئے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑیں ہیں 

Also Read

0/Post a Comment/Comments