Page Nav

HIDE

Pages

Grid

GRID_STYLE
TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

ASWJ - Ahle Sunnat Wal Jamaat Balochistan (Known as SSP / Sipah e Sahaba (RA) Pakistan) Official Website

Breaking News

latest

پنجاب اسمبلی کا گستاخانہ مواد پر پابندی کا بل خوش آئند ہے -ASWJ Balochistan

اہلسنت والجماعت کے رہنماؤں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہی کا عقیدہ ختم نبوتۖ رسول کریمۖ اور صحابہ کرا...

Related Post


اہلسنت والجماعت کے رہنماؤں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہی کا عقیدہ ختم نبوتۖ رسول کریمۖ اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کے بارے میں گستاخانہ مواد پر مشتمل کتب مارکیٹ سے فوری طور پر ضبط کروانا قابل تحسین عمل ہے انبیاء کرام اہل بیت اور صحابہ کرام کے خلاف مواد سے نہ صرف ہمارے جذبات مجروح ہوتے ہیں بلکہ یہ ہمارے ایمان پر کاری ضرب ہےاس قانون سازی کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے پیغام پاکستان کا حصہ بنا کر پورے ملک کے لیے اگر اس پر قانون سازی کی جائے تو زیادہ بہتر ہوگا ان خیالات کا اظہار اہلسنت والجماعت کے صوبائی صدر مولانا محمد رمضان مینگل ضلعی صدر قاری عبدالولی فاروقی علامہ عبدالرحیم ساجد مفتی کلیم اللہ حیدری مولانا محب اللہ قریشی قاری ایوب معاویہ مولانا فرحان صدیقی و دیگر نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ منافرت اور شر  کا راستہ روکنے کے لیے پنجاب اسمبلی کے اس اقدام کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا پاکستان میں فرقہ واریت کی اصل بنیاد مقدس ہستیوں کی توہین ہے اہلسنت والجماعت کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ گستاخی پر سخت قانون سازی ہونی چاہیے الحمدللہ آج وہ پوری ہوگئی انہوں نے مزید کیا کہ پاکستان مین ایسی کتابیں موجود ہیں جن میں ہمارے آقا کریم جناب محمد رسول اللہﷺ خلفاءراشدین و امہات المومنین کے متعلق غلیظ قلم اور غلیظ ذہنیت کے ساتھ وہ کفر لکھا گیا ہے کہ جسے برداشت کرنا کسی مسلمان کیلئے ممکن نہیں اگر اسے روکا نہ گیا تو یہ مستقبل میں مزید زہر بن کر ابھرے گا مولانا حق نواز جھنگوی سمیت 7 ہزار کارکنان و رہنماؤں نے اسی مقصد کے لئے اپنا خون بہایا ہے کہ پاکستان میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کی عزت و عظمت محفوظ رہے انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الہی ، خدیجہ عمر حافظ یاسر عمار اور مولانا معاویہ اعظم سمیت اپوزیشن لیڈر و تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈر  بھی مبارک باد کے مستحق ہیں جنہوں نے اس بل کو منظور کروایا
اہلسنت والجماعت بلوچستان 
Ahle Sunnat Wal Jamaat Balochistan 

مزید خبریں پڑھیۓ

No comments

5359958766365190473