اہلسنت والجماعت بلوچستان کے رہنماوں کا معروف عالم دین شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی محمد نعیم کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار لواحقین سے تعزیت کی انہوں نے کہا کہ گزشتہ دن تین جید علماء کرام اس دنیا سے کوچ کرگئے ہیں اللہ تعالیٰ تمام مرحومین کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ان خیالات کا اظہار اہلسنت والجماعت کے صوبائی صدر مولانا محمد رمضان مینگل ضلعی صدر قاری عبدالولی فاروقی علامہ عبد الرحیم ساجد مفتی کلیم اللہ حیدری مولانا محب اللہ قریشی قاری ایوب معاویہ مولانا فرحان صدیقی و دیگر نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ قطب الارشاد حضرت مولانا عبداللہ بہلوی کے آخری فرزند و جانشین شیخ المشائخ حضرت مولانا خواجہ عزیز احمد بہلوی، جامعہ نظامیہ بہاولپور کے مہتمم معروف عالم دین حضرت مولانا شمس الدین انصاری اور شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی محمد نعیم صاحب کا ایک ہی دن سانحہ ارتحال مسلک اہل حق کے لئے بہت بڑا صدمہ ہے ایک ہی دن میں تین جید علمائے کرام کے ارتحال پر گہرا افسوس ہوا اللہ پاک تمام مرحومین کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے انہوں نے کہا کہ مفتی محمد نعیم علمی شخصیت تھی انکی پوری زندگی دینی علوم کی اشاعت اور ترویج میں گزری اللہ تعالیٰ مفتی نعیم کی دینی وملی خدمات کو شرف قبولیت بخشے مرحوم جید عالم دین ہزاروں علماء کے استاد تھے اور مذہبی طبقے کیلئے راہنما کی حیثیت رکھتے تھے مفتی محمد نعیم کی درخشندہ علمی ودینی خدمات مدتوں یاد رکھی جائیں گی انکے سانحہ ارتحال پر ہر علم دوست آنکھ اشک بار ہے اہلسنت والجماعت بلوچستان کے ترجمان مولانا فرحان صدیقی کا مفتی نعیم کے فرزند مولانا نعمان نعیم سے اظہار تعزیت
اہلسنت والجماعت بلوچستان
Ahle Sunnat Wal Jamaat Balochistan
مزید خبریں پڑھیں
کرونا سے نجات کے لیۓ دعاؤں کا اہتمام کریں - اہلسنت والجماعت بلوچستان -Press Release ASWJ Balochistan
Also Read
Post a Comment