Page Nav

HIDE

Pages

Grid

GRID_STYLE
TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

ASWJ - Ahle Sunnat Wal Jamaat Balochistan (Known as SSP / Sipah e Sahaba (RA) Pakistan) Official Website

Breaking News

latest

صحابہ رضی اللہ عنہ دین کی اساس اور بنیاد ہیں - پریس ریلیز اہلسنت والجماعت بلوچستان - ASWJ Balochistan

27-June-2020 Press Release Ahle Sunnat Wal Jamaat Balochistan اہلسنت والجماعت بلوچستان کے رہنماؤں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صحابہ رض...

Related Post

27-June-2020 Press Release Ahle Sunnat Wal Jamaat Balochistan

اہلسنت والجماعت بلوچستان کے رہنماؤں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صحابہ رضی اللہ عنہ دین کے اساس اور بنیاد ہیں، صحابہ رضی اللہ عنہ سے محبت ایمان کی علامت ہے، صحابہ رضی اللہ عنہ کی بدولت ہمیں دین اسلام قرآن،نماز، اور باقی دین ملا، اگر کوئ شخص کسی صحابی کی صحابیت  پر یقین نہ رکھے تو اسکا دین پر یقین نہیں۔ ان خیالات کا اظہار اہلسنت والجماعت بلوچستان کے صدر مولانا رمضان مینگل ضلعی صدر قاری عبدالولی فاروقی، علامہ عبدالرحیم ساجد، مفتی کلیم اللہ حیدری، مولانا محب  اللہ قریشی،قاری ایوب معاویہ، مولانا فرحان صدیقی و دیگر نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی کارکن صحابہ رضی اللہ عنہ  کے نام لیوا ہیں وہ اپنی پوری زندگی عبادات، معاشرت کاروبار لین دین کے شکل صورت میں صحابہ رضی اللہ عنہ کی پیروی کریں۔ معاشرے میں عدل و انصاف قائم کرنے کے لیئۓ اور معاشرے سے برائیاں ختم کرنے کے لیئے اپنا کردار ادا کریں۔ منشیات کے ناسور سے لوگوں کو بچایا جائے، صحابہ رضی اللہ عنہ کا غلام بن کر لوگوں کو صحابہ رضی اللہ عنہ کی اصل زندگی دکھائیں۔ 
اہلسنت والجماعت بلوچستان رہنماؤں نے کہا کہ جو شخص محمد عربیﷺ کے پیارے ساتھی صحابہ رضی اللہ عنہ کی عزت و عظمت کا انکار کرے تو گویا اس نے دین محمدیﷺ کا انکار کیا، ہم تک دین صحابہ رضی اللہ عنہ کی محنت سے پہنچا ہے اگر صحابہ رضی اللہ عنہ کے کردار کو دین سے نکالا جائے تو دین اسلام میں کچھ باقی ہی نہیں رہے گا، جو بھی اصحاب محمد ﷺ کی عزت و عظمت کا قائل نہیں وہ دائرہ اسلام سے خارج ہے۔

اہلسنت والجماعت بلوچستان

مزید خبریں پڑھیں

No comments

5359958766365190473