اہلسنت والجماعت بلوچستان
پریس ریلیز
اہلسنت والجماعت کے رہنماؤں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کے بنیادی مسائل حل کئے جائیں ہر دور حکومت میں بلوچستان کو نظرانداز کیا جاتا ہے دہی علاقوں میں کئی مسائل ہیں پر اب تک کوئی بھی حل نہیں کیا گیا صوبائی دارالحکومت کا بھی کوئی پرسان حال نہیں ان خیالات کا اظہار اہلسنت والجماعت کے صوبائی صدر مولانا محمد رمضان مینگل ضلعی صدر قاری عبدالولی فاروقی مفتی کلیم اللہ حیدری علامہ عبدالرحیم ساجد مولانا محب اللہ قریشی قاری ایوب معاویہ مولانا فرحان صدیقی و دیگر نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے کبھی بھی مستقبل کے تقاضوں کے مطابق منصوبہ بندی نہیں کی گئی اور وقتی طور پر مسائل کو حل کیا گیا جس کی وجہ سے مسائل میں اضافہ ہوا، دیہی علاقوں میں سہولیات کے فقدان سے شہری علاقوں میں آبادی کا دباؤ بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے ان علاقوں میں بھی سہولیات کم ہورہی ہیں پانی بجلی کا بحران تو عام ہوچکا ہے انہوں نے کہا کہ الیکشن سے قبل بڑے بڑے وعدے اور دعوے کیے جاتے رہے کہ عوام کی خیر خواہی لے لئے اقدامات کئے جائیں گے اور بڑی بڑی قربانی کی بات کرتے تھے مگر افسوس آج کسی ایک بھی وعدے اور دعوے کو پورا نہیں کیا گیا آج منتخب نمائندے اپنے اپنے دفتروں اور گھروں میں بیٹھیں ہیں انہیں عوام کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں بجلی کے بحران نے عوام کا جینا دو بھر کردیا ہے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے شہریوں کو جہاں بدترین لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہاں پینے کے پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں جبکہ پورا شہر کچرا کنڈی کا منظر پیش کررہا ہے حکومت عوام کے مسائل حل کرئے تاکہ عوام کی کچھ پریشانیاں دور ہوسکیں
Ahle Sunnat Wal Jamaat Balochistan
(ASWJ)
Also Read
Post a Comment