Page Nav

HIDE

Pages

Grid

GRID_STYLE
TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

ASWJ - Ahle Sunnat Wal Jamaat Balochistan (Known as SSP / Sipah e Sahaba (RA) Pakistan) Official Website

Breaking News

latest

پولیس کسٹڈی میں احسان اللہ کی موت افسوس ناک ہے - اہلسنت والجماعت ضلع خاران ASWJ Kharan

اہلسنت والجماعت ضلع خاران کے رہنماؤں نے اپنے بیان میں کہا  کہ احسان اللہ کا پولیس کسٹڈی میں موت افسوس ناک ہے، اس واقعہ کی شفاف تحقیقات ہو...

Related Post

اہلسنت والجماعت ضلع خاران کے رہنماؤں نے اپنے بیان میں کہا  کہ احسان اللہ کا پولیس کسٹڈی میں موت افسوس ناک ہے، اس واقعہ کی شفاف تحقیقات ہونی چائیۓ اور قاتلوں کو سخت سزا ہونی چائیۓ، خاران کے عوام اور تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کو اس کے خلاف بھر پور آواز اٹھانا چائیۓ۔
ان خیالات کا اظہار اہلسنت والجماعت ضلع خاران کے رہنماء مولانا عبید اللہ قاسمی ، مولانا نجیب اللہ فاروقی ترجمان اہلسنت والجماعت ضلع خاران ہدایت اللہ فاروقی و دیگر نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ اس افسوس ناک واقعہ کی ہم شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں اور احسان اللہ کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں اعلی حکام سے اپیل کرتے ہیں احسان اللہ کے اہل خانہ کو انصاف دلاۓ،
اس طرح کے واقعات سے لوگوں کا عدالت پولیس اور انتظامیہ پر اعتماد ختم ہوجاۓ گا،
پولیس لوگوں کے جان و مال کے محافظ ہیں مگر افسوس پولیس تھانہ میں ایک شخص جس پر اب تک جرم ثابت بھی نہیں ہوا تھا تفتیش کے نام پر اس طرح ظالمانہ تشدد کر کے مارا گیا اور مزید غیر انسانی سلوک کرتے ہوۓ اسکے لاش کو لٹکا کر تصاویر جاری کر کے اس قتل کو خودکشی ثابت کرنے کی کوشش کی گئ۔ اسکی جتنی مزمت کی جاۓ کم ہے، شہید احسان اللہ کو انصاف دیا جاۓ اسکے اہل خانہ انصاف کے منتظر ہیں عوام کا پولیس اور عدالت پر اعتماد برقرار رکھنے کے لیۓ اس واقعہ کی تحقیقات ہونی چائیۓ شہید احسان اللہ کہ قتل میں ملوث افراد کو سامنے لایا جاۓ اور انکے خلاف سخت سے سخت کاروائ ہونی چائیۓ۔

Ahle Sunnat Wal Jamaat Balochistan 
(ASWJ)


No comments

5359958766365190473