Page Nav

HIDE

Pages

Grid

GRID_STYLE
TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

ASWJ - Ahle Sunnat Wal Jamaat Balochistan (Known as SSP / Sipah e Sahaba (RA) Pakistan) Official Website

Breaking News

latest

آپ کے تعاون کے منتظر ہیں تحریر ۔ محمد سکندر شاہ ،، ٹنڈوالہیار

آ پ کے تعاون کے منتظر ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تحریر ۔ محمد سکندر شاہ ،، ٹنڈوالہیار گذشتہ کل 6 اکتوبر 2022 کو اسلام آباد میں تاریخ ساز شہداء...

Related Post


آپ کے تعاون کے منتظر ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تحریر ۔ محمد سکندر شاہ ،، ٹنڈوالہیار

گذشتہ کل 6 اکتوبر 2022 کو اسلام آباد میں تاریخ ساز شہداء اسلام و استحکام پاکستان کانفرنس منعقد ہوئی ، میں خود تو کانفرنس میں شریک نہیں تھا لیکن مجھے حق نواز بھائی نے بتایا کہ گذشتہ سال سے زیادہ مجمع تھا ، گذشتہ سال کانفرنس میں میں موجود تھا سو اس سے اندازہ لگایا کہ کانفرنس بہت زیادہ بڑی تھی ، کل سارا دن برسات برستی رہی دو بار تو سنا کہ بہت ہی تیز برسات ہوئی لیکن عوام جمے رہے ، جو کہ حضرت شہید رح ، موجودہ قیادت اور جماعت سے عوامی محبت کا بے لوث مظہر ہے ، صبح سے لے کر رات عشاء تک کانفرنس کا اسلام آباد جیسے شہر میں ہونا یہ خود ایک الگ کمال ہے ، کانفرنس کی تاریخی کامیابی پر علامہ مسعود الرحمن عثمانی صاحب سمیت ان کے تمام رفقاء اور شہید اعظم رح کے تمام صاحبزادگان کو دل کی گہرائی سے مبارکباد پیش کرتا ہوں ، اسلام آباد کانفرنس اس بات کی بھی نوید ہے کہ آن شاءاللہ 28 اکتوبر کو خیرپور سندھ میں ہونے والی امام اہلسنت کانفرنس بھی تاریخ ساز ہوگی ، اسلام آباد کانفرنس کی کامیابی کا نشہ ابھی اترا بھی نہیں تھا کہ رب کریم نے ایک اور خوشی جھولی میں ڈال دی اور آج حیدرآباد ڈویژن کے سرکاری اجلاس میں پاکستان راہ حق پارٹی ٹنڈوالہیار کی امدادی سرگرمیوں کی گونج تھی ، کبھی کسی نے یہ جملہ کہا تھا کہ جماعت کو ایک صدر کی ضرورت ہوتی ہے اور صدر پھر کوئی بھی ہو جماعت چل پڑتی ہے ، میری نظر میں یہ صرف بات ہے ، جماعت کو صرف صدر کی نہیں جماعت چلانے کے لئے ایک بڑی قوت کی ضرورت ہوتی ہے ، بھرپور عوامی سپورٹ کی ضرورت ہوتی ہے اور مرکز سے لے کر نیچے تک ایسے جانثار کارکنان کی ضرورت ہوتی ہے جو بغیر کسی اگر مگر کے جماعتی پالیسی کو آگے بڑھائیں ، یہ سب چیزیں جب مل جائیں تو پھر جماعت ہدف حاصل کرتی ہے اور لوگوں کے خیالات جماعت کے بارے میں بدلتے ہیں ، ٹنڈوالہیار میں بھی میں تنہا کچھ نہیں ، میرے ساتھی ہیں ، میری ٹیم ہے ، جماعت کو عوامی سپورٹ ہے ، جس کی وجہ سے جماعت کے تمام تقاضے پورے ہوتے ہیں اور جماعت سرخرو ہوتی ہے ، کل تک ہماری جماعت کو سرکاری اجلاسات میں ترچھی نظروں سے دیکھا جاتا تھا لیکن الحمدللہ بہت خوشی ہوئی آج 7 اکتوبر 2022 کو رینجرز حیدرآباد ریجن کے ربیع الاول کے اجلاس میں جب اعلیٰ حکام کی جانب سے یہ بات چلی کہ تمام دینی جماعتوں بالخصوص پاکستان راہ حق پارٹی ٹنڈوالہیار کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے سیلاب متاثرین کی تاریخ ساز مدد کی ، اپنے جماعتی اجلاسوں میں بھی پذیرائی نہ ملے اور اتنے بڑے سرکاری اجلاس میں راہ حق پارٹی ٹنڈوالہیار کو یوں پذیرائی ملے تو مجھے کتنی خوشی ہوئی ہوگی اس کا لفظوں میں بیان بھی شاید میرے لئے ممکن نہیں ، راہ حق کی پذیرائی پر سرکاری اجلاس میں ایک صاحب کھڑے ہوئے اور انہوں نے اپنی ٹانگ اوپر رکھنی چاہی تو اعلیٰ حکام نے مزید وضاحت کردی کہ ہمارے ریکارڈ میں پاکستان راہ حق پارٹی ٹنڈوالہیار کا کام مثالی ہے ، ان لوگوں نے ہمارے جوانوں کے ساتھ مل کر بہت کام کیا ہے ، باقی جن لوگوں کا نام آپ لے رہے ہو ان کا کام ہمارے سامنے نہیں ہے ، 

یہ خبر بھی پڑھیں

یہ اللہ کا کرم اور ہمارے تمام ساتھیوں کی انتھک محنت ہے ، ہر ہر کارکن نے اپنی طاقت سے بہت بڑھ کر کام کیا لیکن زاہد نیاز قائم خانی صاحب ، عدنان جٹ صاحب ، سید موسیٰ شاہ صاحب ، مولانا عبدالوحید رحمانی صاحب ، حافظ شاہد نثار خانزادہ صاحب ، مولانا کاشف حنفی صاحب ، مولانا ملک قاسم صاحب ، ریاض جٹ صاحب ، ظہیر کشمیری صاحب ، حارث اقبال صاحب اور ان سب کے ساتھ ان کے رفقاء نے جو امدادی کام کیا مدتوں اس محنت کو متاثرین برسات فراموش نہیں کر سکیں گے ، راہ حق کے سب کارکن قوم کے محسن ہیں کہ انہوں نے وہ قرض ادا کیا جو ان پر واجب بھی نہیں تھا ، منگل 11 اکتوبر کو پاکستان راہ حق پارٹی ٹنڈوالہیار کی امدادی سرگرمیوں کو 50 دن مکمل ہو جائیں گے ، 4 کروڑ روپے سے ذائد کا امدادی سامان پاکستان راہ حق پارٹی نے صرف ضلع ٹنڈوالہیار میں اب تک تقسیم کیا ہے ، یہ اللہ کریم کے ہم پر بہت بڑے احسان ہیں ، ہم نے متاثرین سیلاب کے حقوق کے لئے دو ریلیاں بھی نکالیں ، جو ہم سے ہو سکا ہم نے اپنے ضلع کے لئے کیا ، کچھ لوگ ٹانگیں بھی کھینچتے رہے لیکن مرشد فاروقی لمحہ لمحہ ہماری حوصلہ افزائی فرماتے رہے ، انہی کی حوصلہ افزائی سے ہمارے جذبوں کو قوت ملتی رہی اور ہمارا سفر جاری رہا ، راہ حق پارٹی ٹنڈوالہیار کی دیانتداری کا اندازہ آپ اس بات سے لگائیں کہ ہمارے جامعہ حیدریہ کے ناظم اعلی مولانا اصغر تھیبو صاحب کو لوگ طعنہ دے رہے تھے کہ آپ مدرسے کے راشن کے لئے پریشان ہو اور آپ کی جماعت اتنا راشن بانٹ رہی ہے ، ہمارے ناظم اعلی نے فخر سے جواب دیا کہ یہی دیانت ہے کہ ہم متاثرین کے لئے آیا ہوا سامان مدرسے میں استعمال نہیں کر رہے اور مستحق متاثرین تک ان کا حق بلاتفریق پہنچا رہے ہیں ، ان 50 دنوں میں مزید کئی نشیب و فراز آئے ، لیکن ہم نے ساری توجہ صرف کام کام اور کام پر رکھی ، اس وقت بھی اپنا کالم پڑھنے والوں سے میری اتنی درخواست ہے کہ وہ متاثرین سیلاب کے لئے پاکستان راہ حق پارٹی ٹنڈوالہیار سے خصوصی تعاون فرمائیں ، میں چاہتا ہوں کہ پہلے دن سے جس کام کو ہم نے سرانجام دیا ہمارا اینڈ بھی ہیپی اینڈ ہو ، کوئی ایسی کمی نہ رہ جائے کہ ہماری ساری محنت دنیا والوں کی نظر میں زیرو ہو جائے ، ہم نے بہت محنت کی ہے ، دن رات ایک کیا ہے ، اپنے ذاتی مسائل بھول کر ہم دوسروں کا درد بانٹتے رہے ہیں ، 

یہ خبر بھی پڑھیں

6 October Youm e Shahadat Maulana Azam Tariq Shaheed - aswj balochistan


ہمارے عبدالرحیم معاویہ صاحب تک نے متاثرین کے لئے 85 ہزار روپے کا فنڈ جمع کروایا ، یہ بات حقیقت میں قابل ذکر بات ہے ، باقی اس وقت متاثرین کے لئے سب سے بڑا مسئلہ خوراک کا بنا ہے ، مزدوری نہیں ہے ، چاروں طرف سے راشن ، راشن کی صدائیں ہیں ، بہت سوں کے گھر گرے ہیں وہ اس غم میں مبتلا ہیں ، حکومتی سروے نجانے کب مکمل ہوں گے ، سردست حکومتی امداد کی رفتار بہت سست ہے ، تپہ داروں نے کس حساب سے سروے کئے ہیں کم از کم میری سمجھ سے بالاتر ہے ، سرکاری دعویٰ ہے کہ ہم نے 82 فیصد مقامات سے پانی نکال دیا ہے ، یعنی سرکاری رپورٹ کے مطابق 18 فیصد لوگ اس وقت پانی میں گھرے ہوئے ہیں ، میرا مشاہدہ ہے کہ 30 فیصد سے ذائد لوگ اس وقت بھی ان متاثرین میں شامل ہیں جن کے گھروں اور زمینوں سے پانی نہیں نکلا ہے ، ان سب کی مشکلات کے حل کے لئے پاکستان راہ حق پارٹی ٹنڈوالہیار میدان میں کھڑی ہے ، مخیر حضرات چاول کا کٹہ ، چینی کا کٹہ ، آٹے کا کٹہ ، دال اور دیگر اجناس کے کٹے بذریعہ ٹرانسپورٹ بھی پاکستان راہ حق پارٹی ٹنڈوالہیار کے میرواہ روڈ پر واقع ضلعی دفتر میں پہنچا سکتے ہیں ، آپ کسی بھی شہر سے اجناس کے کٹے ٹرانسپورٹ کے ذریعے ہمیں بھیجیں گے ہم وصول کر کے ان شاءاللہ میرٹ پر تقسیم کریں گے ، گرے ہوئے گھر بنانے کے لئے نقدی اور بدلتے موسم کی وجہ سے گرم کپڑوں کی بھی ضرورت ہے ، ان شاءاللہ متاثرین کی بحالی تک ہمارا یہ سفر جاری ہے ، ہم پہلے دن سے محنت میں لگے ہیں ، ہم نہیں چاہتے کہ ہم عصر کے وقت روزہ توڑیں ، ہم لگے ہوئے ہیں اور لگے رہیں گے ، اس مشکل وقت میں آپ کا ہم سے کیا ہوا ایک روپے کا تعاون شاید بعد میں 10 روپے کے تعاون سے بھی زیادہ ہو ، اس لئے میرے لفظوں کو سمجھنے کی کوشش کریں اور متاثرین کے ساتھ بھرپور تعاون کریں ، ہم سب آپ کے تعاون کے منتظر ہیں ، منتظر ہیں ، منتظر ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


نوٹ پاکستان راہ حق پارٹی ٹنڈوالہیار کی جانب سے برسات متاثرین کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ، آپ بھی اپنا تعاون ضرور فرمائیں


03021305442

M kashif mobi cash


03133019996

M sikandar mobi cash


3101.0105144067

Asger ali mezan banak










Ahle Sunnat Wal Jamaat BAlochistan
aswj
اہلسنت میڈیا بلوچستان


No comments

5359958766365190473