Page Nav

HIDE

Pages

Grid

GRID_STYLE
TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

ASWJ - Ahle Sunnat Wal Jamaat Balochistan (Known as SSP / Sipah e Sahaba (RA) Pakistan) Official Website

Breaking News

latest

سیدنا امیر معاویہؓ فہم و تدبر کی دولت سے مالا مال تھے، مولانا محمد رمضان مینگل || ASWJ Balochistan

سیدنا امیر معاویہؓ فہم و تدبر کی دولت سے مالا مال تھے، مولانا محمد رمضان مینگل کوئٹہ (آن لائن) سنی علماء کونسل بلوچستان اور پاکستان راہ حق ...

Related Post


سیدنا امیر معاویہؓ فہم و تدبر کی دولت سے مالا مال تھے، مولانا محمد رمضان مینگل

کوئٹہ (آن لائن) سنی علماء کونسل بلوچستان اور پاکستان راہ حق پارٹی کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 263 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 44 سے مشترکہ نامزد امیدوار مولانا محمد رمضان مینگل نے کہا ہے کہ سیدنا امیر معاویہؓ فہم و تدبر کی دولت سے مالا مال تھے اعلیٰ درجہ کے سیاستدان اور بہترین مدبرانہ شخصیت کے حامل تھے آپ کی ذہانت و فراست کی تعریف خود نبی کریم ﷺ نے فرمائی اور حضرت ابوبکر صدیقؓ اور حضرت عمرؓکو مخاطب کرکے فرمایا کہ تم لوگ معاویہ کو اپنے مشوروں میں شامل کرلیا کرو۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے 22رجب کو امیر معاویہؓ کے یوم وفات پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکیا، انہوں نے کہا کہ امیر معاویہؓ نے لاکھوں مربع میل پر حکومت کی، امیر معاویہ کاتب وہی، کاتب قرآن اور اسلام کے عظیم خلیفہ تھے جنہوں نےاسلام کی بیشمار خدمت کی ہے ۔ حضور ﷺ نے ان کے لئے دعا فرمائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ملک میں خلفائے راشدین کے نظام کا نفاذ ہے ۔ اسلامی نظام میں تمام مسائل کا حل موجود ہیں اگر ہم دین پر عمل کرکے نظام چلائیں تو تمام مسائل ختم ہوجائیں گے۔ عوام 8 فروری کو سنی علماء کونسل اور پاکستان راہ حق پارٹی کے نامزد امیدواروں کے انتخابی نشان استری پر مہر لگا کر کامیاب بنائیں۔


Daily Jhang Newspaper Quetta - 04-feb-2024




No comments

5359958766365190473