Page Nav

HIDE

Pages

Grid

GRID_STYLE
TRUE
RTL
Image Display with Home Button
Image

ASWJ - Ahle Sunnat Wal Jamaat Balochistan (Known as SSP / Sipah e Sahaba (RA) Pakistan) Official Website

Breaking News

latest

اوستہ محمد میں صحابہ کی شان میں گستاخی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے،سنی علماء کونسل بلوچستان

اوستہ محمد میں صحابہ کی شان میں گستاخی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے  صوبائ صدر سسنی علماء کونسل بلوچستان 04-08-2024 سنی علماء کونسل بلوچستا...

Related Post


اوستہ محمد میں صحابہ کی شان میں گستاخی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے

 صوبائ صدر سسنی علماء کونسل بلوچستان

04-08-2024

سنی علماء کونسل بلوچستان کے امیر مولانا محمد رمضان مینگل صاحب نے اوستہ محمد کے علاقے میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم  کی شان میں بڑھتے ہوئے گستاخی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اور متعلقہ ادارے اس کی روک تھام کے لئے فوری طور پر اقدامات اٹھاتے ہوئے اس میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرکے گستاخانہ فعل کو روکا جائے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اوستہ محمد اور ملحقہ علاقوں میں گزشتہ کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کے متعدد واقعات رونما ہوچکے ہیں لیکن اس کے سدباب کے لئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔ اس گھناؤنے فعل میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی نہ ہونے اور ذمہ داروں کو سزا نہ ملنے کی وجہ سے صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کے واقعات میں تواتر کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے جس سے مسلمانوں کی دل آزاری ہورہی ہے اس لئے ہماری آئی جی پولیس بلوچستان اور متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ حکام سے یہی درخواست ہے کہ وہ قانونی طور پر صحابہ کرام کی شان میں گستاختی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے اس میں ملوث عناصر کو قانون کے شکنجے میں جکڑ کر قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ ایسے عناصر کی بیخ کنی یقینی بنایا جاسکے جو صحابہ کرام کی شان میں گستاخانہ فعل کا مرتکب ہوکر معاشرے میں انتشار پھیلارہے ہیں۔




ASWJ Balochistan

No comments

5359958766365190473