Page Nav

HIDE

Pages

Grid

GRID_STYLE
TRUE
RTL
Image Display with Home Button
Image

ASWJ - Ahle Sunnat Wal Jamaat Balochistan (Known as SSP / Sipah e Sahaba (RA) Pakistan) Official Website

Breaking News

latest

اہل سنت والجماعت کے رہنماء قاری عبد الرحمن قاتلانہ حملے میں شہید

   اہل سنت والجماعت کے رہنماء قاری عبد الرحمن قاتلانہ حملے میں شہید کراچی کے علاقے قائد آباد شیر پاؤ کالونی میں دکان پر کی گئی فائرنگ کے نتی...

Related Post


 

 اہل سنت والجماعت کے رہنماء قاری عبد الرحمن قاتلانہ حملے میں شہید


کراچی کے علاقے قائد آباد شیر پاؤ کالونی میں دکان پر کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں اہلسنت والجماعت شیر پاؤ لانڈھی کے صدر قاری عبدالرحمٰن شہید ہوگئے، جبکہ ان کے والد اور ایک ساتھی شدید زخمی ہوئے۔


پولیس کے مطابق دو نامعلوم مسلح افراد نے دکان کے اندر گھس کر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں قاری عبدالرحمٰن شدید زخمی ہوگئے اور دوران علاج دم توڑ گئے۔ زخمیوں میں ان کے والد گل رحمان اور ایک ساتھی شاکر شامل ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔


واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان نے شناخت چھپانے کے لیے ماسک پہن رکھے تھے اور انہوں نے قاری عبدالرحمٰن کو نشانہ بنا کر فائرنگ کی۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔


جناح اسپتال کے باہر مقتول کی لاش رکھ کر اہلسنت والجماعت کے کارکنان نے احتجاج کیا اور سڑک بلاک کردی۔ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے، جبکہ پولیس نے حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے


No comments

5359958766365190473