Page Nav

HIDE

Pages

Grid

GRID_STYLE
TRUE
RTL
Image Display with Home Button
Image

ASWJ - Ahle Sunnat Wal Jamaat Balochistan (Known as SSP / Sipah e Sahaba (RA) Pakistan) Official Website

Breaking News

latest

خلفائے راشدین کے ایام سرکاری طور پر منائے جائیں || سنی علما کونسل بلوچستان

خلفائے راشدین کے ایام سرکاری طور پر منائے جائیں || سنی علما کونسل بلوچستان 06-June-2025 کوئٹہ: 18ذوالحج یومِ شہادت خلیفہ ثالث سیدنا عثمان غن...

Related Post

خلفائے راشدین کے ایام سرکاری طور پر منائے جائیں || سنی علما کونسل بلوچستان

06-June-2025

کوئٹہ: 18ذوالحج یومِ شہادت خلیفہ ثالث سیدنا عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ کی شہادت کے روز  ریلی نکالی جائے گی۔


کوئٹہ (اہلسنت میڈیا بلوچستان) سنی علماء کونسل بلوچستان کے سربراہ مولانا محمد رمضان مینگل صاحب حفظہ اللہ نے اعلان کیا ہے کہ خلیفہ سوم حضرت سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے یومِ شہادت کے موقع پر 18 ذوالحج، بروز اتوار، 15 جون کو سہ پہر 3 بجے ایک پرامن ریلی نکالی جائے گی۔ یہ ریلی اکرم ہسپتال سے شروع ہو کر کوئٹہ پریس کلب پر اختتام پذیر ہوگی۔
حضرت مولانا محمد رمضان مینگل حفظہ اللہ نے یہ بات کونسل کے سینئر رہنماؤں کے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں حضرت  مولانا قاری عبدالولی فاروقی،حضرت  علامہ عبد الرحیم ساجد، مولانا محب اللہ شاہ قریشی، حافظ عبد النافع ندیم، مولانا مقبول الرحمٰن شاہ، مولانا نصیر ربانی، قاری محمد ایوب معاویہ، مولانا ایوب انصاری، فضل احمد صدیقی، مولانا عبدالرازق، میر محمد آصف مینگل، عبد الحمید انجم، امین اللہ معاویہ، شکیل احمد گجر، قاری نذیر احمد فاروقی اور احسان اللہ سمیت دیگر علمائے کرام شریک ہوئے۔
حضرت مولانا محمدرمضان  مینگل نے کہا کہ سنی علماء کونسل کا دیرینہ مطالبہ ہے کہ خلفائے راشدین رضی اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین  کے ایام کو قومی سطح پر اہمیت دی جائے اور ان دنوں میں سرکاری تعطیلات کا اعلان کیا جائے تاکہ عوام کو ان عظیم ہستیوں کی سیرت اور خدمات سے آگاہی ملے۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ حکومتی سطح پر ان ایام کو نظر انداز کیا جاتا ہے جس سے اہل سنت عوام میں مایوسی پھیل رہی ہے۔
ریلی میں شریک شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ خلیفۂ سوم کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اس جلوس میں بھرپور شرکت کریں، جو "مدحِ صحابہ جلوس" کے عنوان سے نکالا جائے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں




اہلسنت والجماعت بلوچستان
(ASWJ, Balochistan)

No comments

5359958766365190473