Page Nav

HIDE

Pages

Grid

GRID_STYLE
TRUE
RTL
Image Display with Home Button
Image

ASWJ - Ahle Sunnat Wal Jamaat Balochistan (Known as SSP / Sipah e Sahaba (RA) Pakistan) Official Website

Breaking News

latest

ملتان میں غلامان صحابہؓ کے سنگ - جلالی بابا کے قلم سے || قسط اول

  ملتان میں غلامان صحابہؓ کے سنگ بیتے میرے شب و روز  جلالی بابا کے قلم سے. ابتدائی دور قسط اول صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کی عزت و ناموس کے تح...

Related Post

 ملتان میں غلامان صحابہؓ کے سنگ بیتے میرے شب و روز

 جلالی بابا کے قلم سے.
ابتدائی دور

قسط اول

صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کی عزت و ناموس کے تحفظ کے لیئے در صحابہ پہ پہرہ دینے والے میرے غیور بھائیو : 3 اکتوبر 2024ء کو ساؤتھ پنجاب کے ضلع بہاولپور میں قائد ساؤتھ پنجاب راؤ جاوید اقبال صاحب کی دعوت پر عظیم الشان تحفظ ختم نبوت و عظمت صحابہ و استحکام پاکستان کانفرنس ہاکی اسٹیڈیم بہاولپور میں شرکت کی غرض سے حاضری ہوئی تو راؤ جاوید اقبال صاحب نے مجھے کہا کہ میں قائد اھلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی صاحب حفظہ اللہ اور جرنیل اھلسنت علامہ غازی اورنگزیب فاروقی صاحب حفظہ اللہ کی خدمت میں عرض کرنا چاہتا ہوں کہ دفاع عثمان غنی رضی اللہ عنہ مارچ کے بعد یہاں جماعت کو کافی فائدہ پہنچا ہے اور آج جو کانفرنس رکھی ہے یہ بھی مشن امیر عزیمت شھید کے لیئے ان شاء اللہ سود مند ثابت ہو گی لیکن اسکے ساتھ ساتھ ساؤتھ پنجاب کے جمود کو توڑنے کے لیئے اگر بڑے لیول کی کانفرنس ھمیں دے دیں تو ھمارا یہ عمل یہاں کی  فضاء تبدیل کرنے میں مدد گار ثابت ہو گا، بہرحال دونوں بڑے حضرات سے جب راؤ صاحب نے بات کی تو راؤ صاحب کی بات پر اتفاق ہو گیا اور رات کے اس عظیم الشان اجتماع میں قائد اھلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی صاحب حفظہ اللہ نے اعلان فرما دیا کہ 22 فروری 2025ء کو امیر عزیمت شھید کے یوم شھادت پہ کانفرنس ملتان میں کریں گے، بظاہر عقل تو تسلیم نہیں کر رہی تھی کہ یہ کیسے ممکن ہو گا یہاں تو ہر تیسرا بندہ فورتھ شیڈول کے شکنجے میں جکڑا ہوا ہے باہر سے تو جتنا بھی زور لگائیں گے پھر بھی گنتی کے لوگ ہی آتے ہیں اور باہر سے عوام تو نہیں صرف کارکن ہی آئے گا اور ساؤتھ پنجاب کی صورت حال تو ناگفتہ بہ ھے اور اس قدر جمود کی فضاء میں یہ کیسے ہو پائے گا؟ بہرحال رب العالمین کی مدد و نصرت کے سامنے تو ساری چیزیں ہیچ ہیں، وقت قریب آتا گیا تو بالآخر راؤ جاوید اقبال صاحب نے مجھے بھی کال کی کہ 6 جنوری 2025ء کو بہاولپور میں ساؤتھ پنجاب کی شوریٰ کا اہم اجلاس رکھا ہے اس میں آپ کی شرکت لازمی ہے، لاھور کے ایک پروگرام میں میں بھی قائد اھلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی صاحب حفظہ اللہ کا ہمسفر بنا اور جامعہ عبداللہ بن مسعود خانپور کے اجتماع میں شرکت کے بعد اجلاس میں شرکت کی غرض سے بہاولپور پہنچے، یہ اجلاس اسی کانفرنس کے سلسلے میں تھا اور راؤ جاوید اقبال صاحب کے ڈیرے پر ہی ہوا، قائد اھلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی صاحب حفظہ اللہ ،علامہ عبدالخالق رحمانی صاحب حفظہ اللہ اور بندہ ناچیز نے مرکزی حیثیت سے اس اجلاس میں شرکت کی جبکہ قائد ساؤتھ پنجاب راؤ جاوید اقبال صاحب نے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں ممبران کے جذبات قابل دید تھے سخت ترین حالات سے گذرنے کے باوجود اور موجودہ وقت میں بھی شدت کی سختیوں کے باوجود ہر ممبر نے نہایت جوش و جذبہ کے ساتھ اس عظیم الشان کانفرنس کے انعقاد کے حق میں اپنی رائے دی، عنوان کے حوالے سے تمام تر قانونی معاملات کو سامنے رکھتے ہوئے ممبران کی آراء کے بعد قائد اھلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی صاحب حفظہ اللہ کے سپرد کیا گیا کہ وہ راؤ جاوید اقبال صاحب کو ہمراہ لے کر عنوان اور جگہ کا انتخاب فرمائیں گے اور یہاں کے حکومتی طاقتور حلقوں سے بات چیت بھی فرمائیں گے ،تاہم قائد محترم کے تدبر کو سلام چند ہی روز میں دونوں چیزوں پر ورک فرما کر ملک میں کال دے دی کہ کانفرنس دفاع صحابہ ،حقوق اھلسنت و استحکام پاکستان کے عنوان سے قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم ملتان میں ہوگی، اسی اجلاس میں محترم راؤ جاوید صاحب کی تجویز پر یہ فیصلہ بھی ہوا کہ باقی ذمہ داران کو بھی کہا جائے گا اور علامہ عبدالخالق رحمانی صاحب اور راقم (مفتی عبدالوحید جلالی) یکم فروری سے ساؤتھ پنجاب میں کانفرنس کی تیاریوں کے لیئے وقت دیں گے، تاھم وفاق المدارس کے امتحانات کے باعث مجھے تاخیر ہوئی اور بالآخر 9 فروری 2025ء کو جماعت کی کال پر میں نے ساؤتھ پنجاب کے لیئے ملتان کی طرف رخت سفر باندھا، ملتان میں سنی علماء کونسل تحصیل ملتان کے صدر بھائی مولانا ملک رفیق احمد صاحب نے مجھے رسیو کیا کانفرنس کی تیاریوں کے لیئے قائم کردہ ھیڈ آفس مجھے لے گئے، ھیڈ آفس میں جا کر معلوم ہوا کہ قائد اھلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی صاحب حفظہ اللہ خانپور ،رحیم یار خان، پیر والا اور مختلف علاقوں میں کانفرنس کے حوالے سے ملاقاتیں اور پروگرام کرتے ہوئے بعد از عشاء ملتان شہر پہنچیں گے، عشاء کے بعد مسلک اھلحدیث کے راھنما اور مرکزی جمعیت اہل حدیث ملتان کے امیر علامہ عبدالرحیم گجر سے ملاقات ھے اور آپ نے بھی وھاں چلنا ہے، وقت مقررہ پر چل پڑے اور علامہ عبدالرحیم گجر صاحب کی رہائش گاہ پر پہنچے تو وہ اپنی پوری ٹیم کے ہمراہ قائد اھلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی صاحب حفظہ اللہ کے استقبال کے لیئے کھڑے تھے، مرکزی جمعیت اہل حدیث کے راھنما علامہ عبدالرحیم گجر ،علامہ قاری عنایت اللہ رحمانی، علامہ محمد امین، شیخ الحدیث علامہ مفتی عبدالرحمن شاھین پر مشتمل اھلحدیث مسلک کے راھنماوں کے وفد سے قائد اھلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی صاحب حفظہ اللہ نے اس عظیم الشان دفاع صحابہ ،حقوق اھلسنت و استحکام پاکستان کانفرنس کی افادیت اور سنی اتحاد کے عنوان پر تفصیلی گفتگو فرمائی، ھمارا وفد قائد اھلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی صاحب حفظہ اللہ کی سربراہی میں علامہ عبدالخالق رحمانی صاحب ،راقم (مفتی عبدالوحید جلالی) خواجہ شبیر احمد صاحب کنونیئر سنی علماء کونسل ضلع ملتان، ملک رفیق احمد صاحب صدر سنی علماء کونسل تحصیل ملتان پر مشتمل تھا،راؤ جاوید اقبال صاحب اس ملاقات میں بوجہ شدت بخار کے شامل نہ ہو سکے، قائد محترم کی گفتگو کے بعد مرکزی جمعیت اہلحدیث کے راھنماوں نے کہا کہ ہمیں ھماری جماعت کی قیادت کی طرف سے بھی حکم آیا تھا کہ قائد اھلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی صاحب کے ساتھ آپ تعاون کریں اور مرکزی قیادت بھی اس پروگرام میں شرکت کرے گی پہلے ھمارا صرف نمائندگی کا ارادہ تھا حضرت صاحب آپ کی دفاع صحابہ و سنی حقوق کے لیئے درد بھری  گفتگو سماعت کرنے کے بعد اب ھمارا آپ سے وعدہ ہے کہ ھم بھرپور مہم کے ساتھ ساتھیوں کو ہمراہ لے کر کانفرنس میں شرکت کریں گے، اس اہم ملاقات کے بعد میں بھی قائد محترم کے ھمراہ انکی گاڑی میں بیٹھا حضرت نے فرمایا کہ جلالی بابا آپ کے لیئے آزمائش کے دن آ گئے ہیں آپ کو تین دن کے پروگرام کی بجائے اب کانفرنس کے لیئے یہاں بیٹھنا ہوگا اور راؤ صاحب کا بھی یہی اصرار ھے وقت کم ہے اور کام زیادہ ہے ضروری سامان کسی کے بدست منگوا لیں اور یہاں کانفرنس کے لیئے مہم کریں مجھے امید ہے کہ آپ یہ کام احسن طریقے سے سرانجام دے سکتے ہیں، اطاعت امیر میں میں نے بھی سرخم تسلیم کرتے ہوئے عرض کیا جی ٹھیک ہے البتہ دل ہی دل میں کہا کہ یہ مہم مجھ جیسا فقیر شخص کیسے سر کرے گا مجھے تو یہاں کے معروضی حالات سے واقفیت حاصل نہیں ہے تاہم بس ایک ہی بات دل میں آئی کہ اطاعت امیر میں ہی خیر کا پہلو ھے اللہ تعالیٰ مدد فرمائے گا، قائد محترم نے فرمایا کہ کل کا دن میں یہاں ہوں میرے ساتھ ملاقاتوں میں چلیں اور آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ کام کیسے کرنا ہے ..... جاری ھے

قسط دوئم

No comments

5359958766365190473