04 مارچ ، 2025 کوئٹہ ( جنگ اخبار ) سنی علماء کونسل بلوچستان کے امیر مولانا محمد رمضان مینگل نے کہا ہے کہ 3 رمضان یوم وصال سیدہ فاطمہ الزہر...
Related Post
04 مارچ ، 2025
کوئٹہ (جنگ اخبار) سنی علماء کونسل بلوچستان کے امیر مولانا محمد رمضان مینگل نے کہا ہے کہ 3 رمضان یوم وصال سیدہ فاطمہ الزہرا ؓ ہے آپ مکہ مکرمہ میں پیدا ہوئیں اس وقت نبی اکرمﷺ کی عمر مبارک 35 سال تھی آپ زہرا اور بتول طیبہ اور طاہرہ کے القامات سے بھی مشہور ہیں ۔ حضرت فاطمہ حضور ﷺ کی لاڈلی بیٹی تھیں اور وہ جنت میں عورتوں کی سردار ہوں گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیدہ فاطمہ الزا کے یوم وصال کے موقع پر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیدہ فاطمہ الزہراحضور ﷺ کی بیٹی ، حضرت علیؓ کی اہلیہ اور حضرت حسن، حضرت حسینؓکی والدہ تھیں دین اسلام کیلئے ان کی خدمات نا قابل فراموش ہیں ۔ صحابہ کرام اور اہل بیت نے اسلام کی سربلندی کیلئے قربانی دیکر دین اسلام کو امت مسلمہ تک پہنچایا۔ حضور ﷺ کی اولاد اور صحابہ کرامؓکی اسلام کیلئے قربانیوں اور خدمات نا قابل فراموش اور ہمارے لئے مشعل راہ ہیں ان کے نقش قدم پر چل کر دنیا اور آخرت میں کامیابی نصیب ہوتی ہے۔
No comments