کوئٹہ (اہلسنت میڈیا بلوچستان)
سنی علماء کونسل بلوچستان کے امیر مولانا محمد رمضان مینگل نے معروف محقق اور جید عالم دین مولانا عطاء اللہ بندیالوی کی گرفتاری اور ان پر بے بنیاد مقدمہ درج کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران متعدد
ذاکروں نے
توہینِ رسالت ﷺاور صحابہ کرامؓ کی شان میں کھلی گستاخی
کی،
لیکن ان پر کسی قسم کی قانونی کارروائی نہیں کی گئی۔ اس کے برعکس اہل سنت کے علماء کو نشانہ بنانا ریاستی ناانصافی اور کھلا تعصب ہے۔
مولانا رمضان مینگل نے واضح کیا کہ سنی علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی نے بھی مولانا عطاء اللہ بندیالوی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت اور متعلقہ اداروں نے فوری طور پر مولانا عطاء اللہ بندیالوی کو رہا نہ کیا تو مرکزی قیادت کی کال پر بھرپور احتجاج کیا جائے گا اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی تمام تر صورتحال کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ اہل سنت جماعت
اپنے قائدین اور علماء کے ساتھ کھڑی ہے اور اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے دبنے والی
نہیں۔
Ahle Sunnat Wal Jamaat Balochistan
اہلسنت والجماعت بلوچستان
Post a Comment