کوئٹہ (اہلسنت میڈیا بلوچسستان) – سنی علماء کونسل بلوچستان کے امیر مولانا محمد رمضان مینگل، مولانا غلام غوث حقانی، علامہ ثناء اللہ فاروقی، حافظ قاسم، مفتی کلیم اللہ حیدری، مولوی عبدالحکیم، قاری عبدالولی فاروقی اور مولانا عبدالرحیم ساجد نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مساجد کو شہید کرنے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
رہنماؤں نے کہا کہ یہ اقدام مملکتِ خداداد اسلامی جمہوریہ پاکستان کے تشخص کو عالمی سطح پر نقصان پہنچا رہا ہے اور مسلمانوں کے دینی جذبات کو ٹھیس دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت کے مرکزی قائدین اور علماء کرام نے اس مسئلے کے حل کے لیے جو کردار ادا کیا وہ قابلِ تحسین ہے۔
اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے زور دیا کہ موجودہ حکمران اسلامی اور ملکی قوانین کی پاسداری کو یقینی بنائیں اور اسلام کے پرچار و فروغ کے لیے عملی اقدامات کریں۔ ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے جو عوام میں بے چینی اور اشتعال پیدا کریں۔
آخر میں رہنماؤں نے حکومت کو متنبہ کیا
کہ ہوش کے ناخن لے اور مساجد و مقدس مقامات کے احترام کو یقینی بنائے، کیونکہ یہ صرف
مذہبی نہیں بلکہ آئینی و اخلاقی ذمہ داری بھی ہے۔
Ahle Sunnat Wal Jamaat Balochistan
اہلسنت والجماعت بلوچستان
Post a Comment