![]() |
سنی علماء کونسل کوئٹہ - بلوچستان (فوٹو فائل) |
صحابہؓ کرام امت کے لیے معیارِ حق ہیں، سنی علما کونسل
تاریخ: 05 اگست، 2025
کوئٹہ (آن لائن) – سنی علما کونسل کوئٹہ کے صدر علامہ عبد الرحیم ساجد، جنرل سیکرٹری قاری ایوب معاویہ، مولانا مقبول شاہ، مولانا ایوب انصاری، مولانا فضل صدیقی، قاری نذیر احمد فاروقی، محمد آصف مینگل، شکیل احمد گجر، میر عبد المالک، مولانا عبد الرازق اور دیگر نے اپنے بیان میں کہا کہ
صحابہؓ کرام امت کے لیے معیارِ حق ہیں۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم دین اسلام کے محافظ، مبلغ، اور عملی نمونہ ہیں، جن کی سیرت کو اپنانا ہی امت کی کامیابی کا ذریعہ ہے۔
مزید کہا گیا کہ صحابہ کرام نے براہِ راست نبی کریم ﷺ سے دین سیکھا، اس پر عمل کیا اور پوری دنیا تک پہنچایا۔ ان پر تنقید یا بدگمانی دین کے بنیادی مآخذ کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قرآن و سنت کی درست فہم صحابہ کرام کے فہم کے مطابق ہی ممکن ہے۔
Post a Comment