Ahle Sunnat Wal Jamaat Quetta Balochistan
صحابہ کرام کی محبت و عقیدت ایمان کا حصہ ہے، سنی علماء کونسل کوئٹہ 26 August 2025 سنی علماء کونسل کوئٹہ کے صدر علامہ عبد الرحیم ساجد، جنرل سیکرٹری قاری ایوب معاویہ، مولانا مقبول شاہ، مولانا ایوب انصاری، مولانا فضل صدیقی، قاری نذیر احمد فاروقی، محمد آصف مینگل، شکیل احمد گجر، میر عبدالمالک، مولانا عبدالرزاق اور دیگر علماء کرام نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ:
“صحابہ کرام رضی اللہ عنہم ہمارے ایمان کا لازمی جز ہیں۔ ان کی محبت اور عقیدت ایمان کا حصہ ہے۔ حضور نبی کریم ﷺ کے صحابہ دین کے سچے علمبردار اور ہدایت کے مینار ہیں جنہوں نے اپنی جان، مال اور اولاد سب کچھ قربان کر کے دین اسلام کی آبیاری کی۔ آج ہمارے پاس قرآن و سنت اپنی اصل شکل میں موجود ہے تو یہ سب صحابہ کرام کی قربانیوں کی بدولت ہے۔ جو شخص صحابہ کرام کی عظمت کو دل سے تسلیم نہیں کرتا اس کا ایمان مکمل نہیں ہوتا۔”
انہوں نے مزید کہا کہ صحابہ کرام کے بارے میں زبان درازی کرنے والے دراصل ایمان سے محروم ہیں۔ نوجوان نسل کے دلوں میں محبتِ صحابہ کو راسخ کرنے کے لیے دینی اجتماعات، دروس اور تقاریر کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ نئی نسل کو اسلاف کے روشن کردار سے روشناس کرایا جا سکے۔
آخر میں علما نے ملک و ملت کی سلامتی، دین اسلام کی سربلندی اور صحابہ کرام کے دشمنوں کے مقابلے میں استقامت کی دعا فرمائی۔ اھلسنت والجماعت بلوچستان Ahle Sunnat Wal Jamaat Balochistan (aswj)
Tags صحابہ کرام سنی علماء کونسل محبت صحابہ ایمان کوئٹہ علما بیان Ahle Sunnat Wal Jamaat تحفظ ناموس صحابہ Sunni News Pakistan |
Post a Comment