Page Nav

HIDE

Pages

Grid

GRID_STYLE
TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

ASWJ - Ahle Sunnat Wal Jamaat Balochistan (Known as SSP / Sipah e Sahaba (RA) Pakistan) Official Website

Breaking News

latest

مولانا رمضان مینگل اور قاری عبد الوالی فاروقی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں مرکزی جمعیت اہلحدیث بلوچستان

اہلسنت والجماعت کے وفد کی صوبائی سرپرست مولانا محمد غوث حقانی کی قیادت میں مرکزی جمعیت اہلحدیث بلوچستان کے رہنماؤں سے ملاقات مدارس کے ...

Related Post


اہلسنت والجماعت کے وفد کی صوبائی سرپرست مولانا محمد غوث حقانی کی قیادت میں مرکزی جمعیت اہلحدیث بلوچستان کے رہنماؤں سے ملاقات مدارس کے خلاف کاروائیوں اور اہل سنت والجماعت کے رہنماؤں کی بلاجواز گرفتاری پر تبادلہ خیال رہنماؤں کی جانب سے حکومتی رویے کی شدید مذمت اور مولانا محمد رمضان مینگل و قاری عبد الولی فاروقی کی رہائی کامطالبہ انہوں نے کہا کہ تمام مذہبی جماعتیں ملکر اس حکومتی مظالم کے خلاف آواز بلند کریں مدارس اور مساجد کا تحفظ ہر مسلمان پر فرض ہے مدارس کے خلاف بلاجواز کاروائیاں ناقابل برداشت ہیں وفد میں اہلسنت والجماعت کے صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ ثناء للہ فاروقی ، حافظ قاسم فاروقی ، مولانا محمد رمضان فاروقی و دیگر شامل تھے انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ دہشت گردی کی مخالفت کی ہے اور ہمیشہ کرتے ر ہیں گے پر ہمارے خلاف بلاجواز کاروئیاں اب ناقابل برداشت ہوتی جارہی ہیں ہم نے ہمیشہ اپنے کارکنوں کو امن پسندی کا درس دیا ہے انہوں نے کہاکہ مدارس کے تحفظ کے لئے تمام مذہبی جماعتوں کو متحد ہونا پڑے گا اگر آج ان مدارس کا تحفظ نہ کیا تو کل اور مدارس سیل کردئے جائیں گے اور پھر یہ ناختم ہونے والاسلسلہ شروع ہوجائے گاجسے روکنا مشکل ہوجائے گا انہوں نے مولانا محمد رمضان مینگل اور قاری عبد الولی فاروقی کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ اب تک تو ہم نے اپنے کارکنوں کو کنڑول کررکہا ہے کہیں ایسا نہ ہوکہ ہمارے کارکن ہمارے کنڑول سے باہر نکل جائیں ۔

No comments

5359958766365190473