Page Nav

HIDE

Pages

Grid

GRID_STYLE
TRUE
RTL
Image Display with Home Button
Image

ASWJ - Ahle Sunnat Wal Jamaat Balochistan (Known as SSP / Sipah e Sahaba (RA) Pakistan) Official Website

Breaking News

latest

Afghan Taliban's New Directive Mandates Congregational Prayer for Government Employees

افغان طالبان کا سرکاری ملازمین کے لیے باجماعت نماز کی پابندی کا نیا حکم: اسلامی اقدار کی فروغ کی کوشش کابل: افغان طالبان نے اسلامی احکامات ک...

Related Post


افغان طالبان کا سرکاری ملازمین کے لیے باجماعت نماز کی پابندی کا نیا حکم: اسلامی اقدار کی فروغ کی کوشش

کابل: افغان طالبان نے اسلامی احکامات کی روشنی میں ایک اور اہم فیصلہ لیتے ہوئے سرکاری ملازمین کے لیے پانچ وقت کی نماز باجماعت ادا کرنا لازمی قرار دے دیا ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق طالبان رہنما ہیبت اللہ اخوندزادہ نے نیا فرمان جاری کیا ہے جس میں سرکاری ملازمین کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ پانچ وقت کی نماز مسجد میں جا کر باجماعت ادا کریں۔

اس نئے حکم نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ جو سرکاری ملازم بغیر کسی عذر کے نماز باجماعت ادا نہیں کرے گا، اس کو فقہ حنفی کے مطابق سزا دی جائے گی۔ یہ حکم نامہ اسلامی روایات کے فروغ کی ایک کوشش ہے اور اس سے مذہبی اقدار کو مضبوط بنانے کا عزم ظاہر ہوتا ہے۔

مزید برآں، ذرائع کے مطابق یہ پابندی خاص طور پر ڈیوٹی کے دوران کی جانے والی نمازوں جیسے کہ ظہر اور عصر کی نماز کے لیے ہے۔ طالبان حکومت کی یہ کوشش معاشرے میں اسلامی اصولوں کی پاسداری اور مذہبی فرائض کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے ایک مثبت قدم ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں


یہ حکم نامہ نہ صرف مذہبی فرائض کی ادائیگی کی اہمیت کو بڑھاتا ہے بلکہ ملازمین میں نظم و ضبط اور اتحاد کی فضا کو بھی فروغ دے گا۔ باجماعت نماز کی ادائیگی سے نہ صرف اللہ کے قرب کا ذریعہ بنتی ہے بلکہ معاشرتی ہم آہنگی اور بھائی چارے کو بھی تقویت ملتی ہے۔

اسلامی نظام کے فروغ اور شریعت کی پاسداری کی کوششیں طالبان حکومت کے بنیادی اصولوں میں شامل ہیں، اور یہ اقدام اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

 افسوس کہ پاکستان، جو کہ اسلام کے نام پر وجود میں آیا، یہاں بھی اسلامی احکام کونافذ کرنے کی کوشش کی جاتی۔ لیکن بدقسمتی سے، یہاں روزانہ کی بنیاد پر سرکاری سطح پر ناچ گانے، بےہودہ پروگرامز اور بےہودہ اداکاروں اور اداکاراؤں کو فروغ دیا جاتا ہے۔



ASWJ Balochistan

یہ خبر بھی پڑھیں





No comments

5359958766365190473