پاکستان میں قادیانیوں کی تبلیغ کی کوئی گنجائش نہیں، سنی علما کونسل بلوچستان سنی علماء کونسل بلوچستان کے سربراہ مولانا محمد رمضان مینگل نے ک...
Related Post
پاکستان میں قادیانیوں کی تبلیغ کی کوئی گنجائش نہیں، سنی علما کونسل بلوچستان
سنی علماء کونسل بلوچستان کے سربراہ مولانا محمد رمضان مینگل نے کہا کہ نبی کریم ﷺ آخری نبی ہیں اور ان کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ قادیانی کافر ہیں اور کافر ہی رہیں گے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے پر نظر ثانی اور اس کی تصحیح سے مسلمانوں میں پائے جانے والے غم و غصے اور اضطراب کو کم کیا گیا ہے۔
قائد بلوچستان علامہ محمد رمضان مینگل نے جمعہ کے خطبے اور یوم تشکر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک نظریے کے تحت قائم ہوا ہے، اور اس میں قادیانیوں کی تبلیغ کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ ہم کسی بھی صورت اس کو برداشت نہیں کریں گے۔
یہ خبر بھی پڑھیں
ان کا کہنا تھا کہ قادیانیوں کی حیثیت اور ان کے حقوق کے حوالے سے پاکستان کے آئین میں کوئی ابہام نہیں ہے۔ قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کا فیصلہ حتمی اور ناقابلِ تنسیخ ہے، اور اسے تبدیل کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔
علماء کرام اور دینی جماعتوں کو ملک بھر میں اسلامی تعلیمات کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھنی چاہئیں تاکہ عوام میں دینی شعور بیدار ہو اور وہ قادیانیوں سمیت ہر قسم کے فتنوں کا مقابلہ کرسکیں۔ امت مسلمہ کو اپنے عقیدے پر مضبوطی سے قائم رہتے ہوئے کسی بھی بیرونی دباؤ کو مسترد کرنا ہوگا۔
علامہ محمد رمضان مینگل نےخبردار کیا کہ اس معاملے میں کسی قسم کی مصلحت پسندی سے گریز کیا جائے اور آئین و قانون کے تحت سخت اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ آئندہ ایسی صورتحال پیدا نہ ہو۔
انہوں نے حکومتی نمائندوں علماءکرام ، مفتیان ، دینی جماعتوں اور میڈیا سمیت تمام مکاتب فکر جنہوں نے اس معاملہ میں اپنا کردار ادا کیاانکو کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس نازک موقع پر قوم اور دین کی خدمت کی ہے۔ اس فیصلے کے بعد مسلمانوں میں موجود اضطراب میں کمی آئی ہے، اور یہ ایک بڑا قدم ہے جس سے دین اسلام کے اصولوں کی حفاظت ممکن ہوئی ہے۔
آخر میں دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو دین اسلام کی حفاظت کرنے والے رہنماؤں اور عوام سے نوازے اور ملک کو ہر قسم کے فتنے سے محفوظ رکھے۔
No comments