صحابہ کرام کی شان میں گستاخی قابل مذمت ہے، سنی علماء کونسل بلوچستان 01-02-2025 کوئٹہ (آن لائن) سنی علماء کونسل بلوچستان کے امیر مولانا محمد ...
Related Post
![]() |
صحابہ کرام کی شان میں گستاخی قابل مذمت ہے، سنی علماء کونسل بلوچستان |
01-02-2025
کوئٹہ (آن لائن) سنی علماء کونسل بلوچستان کے امیر مولانا محمد رمضان مینگل نے ملک میں صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس کے تدارک کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ جو عناصر اس مذموم عمل میں ملوث ہیں، انہیں فوری گرفتار کر کے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے، کیونکہ یہ عناصر ملک میں مذہبی منافرت اور دہشت گردی پھیلا کر اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
جمعہ کے خطبے کے دوران خطاب کرتے ہوئے انہوں نے نشاندہی کی کہ ملک کے مختلف علاقوں میں مختلف طریقوں سے صحابہ کرامؓ کی توہین کی جا رہی ہے، جو انتہائی افسوسناک اور ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے اپیل کی کہ وہ اس فتنے کی روک تھام کے لیے فوری قانونی کارروائی کریں، کیونکہ ایسے اقدامات سے ملک کو ایک بار پھر فرقہ واریت اور دہشت گردی کی طرف دھکیلنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
مولانا محمد رمضان مینگل نے کہا کہ صحابہ کرامؓ، جو رسول اللہ ﷺ کے ہمسفر رہے، آپ ﷺ کے ہاتھ پر ایمان قبول کیا، اور اسلام کی سربلندی کے لیے بے مثال قربانیاں دیں، ان کی عظمت کی گواہی خود قرآن مجید دیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحفظ ختم نبوت کی خاطر سب سے زیادہ قربانیاں بھی صحابہ کرامؓ نے دیں، اور ایثار و قربانی کی ایسی شاندار مثالیں قائم کیں جو رہتی دنیا تک مشعل راہ رہیں گی۔
یہ خبر بھی پڑھیں
سیدہ فاطمہ الزہرا ؓ جنت میں عورتوں کی سردار ہوں گی،مولانا محمد رمضان مینگل
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ قرآن حکیم کے بعد ہمارے لیے ہدایت اور رہنمائی کا سب سے بڑا سرچشمہ رسول اللہ ﷺ کی ذات اقدس اور آپ ﷺ کی سیرت مبارکہ ہے، جسے خود اللہ تعالیٰ نے اسوۂ حسنہ قرار دیا ہے۔ یہی اسوۂ حسنہ عملی طور پر صحابہ کرامؓ کے مقدس نفوس میں نظر آتا ہے، جو رسول اللہ ﷺ کے دیدار کی سعادت سے مشرف ہوئے اور قرآن کے اولین مخاطب ہونے کا اعزاز پایا۔
مولانا محمد رمضان مینگل نے کہا کہ یہ وہی ہستیاں ہیں جو رسول اللہ ﷺ کے اولین داعی بنے، راہِ حق میں استقامت و ثابت قدمی کی چٹان ثابت ہوئے، اور دینِ حق کے غلبے اور اعلاء کلمۃ اللہ کے لیے بے مثال قربانیاں پیش کیں۔ ان کی انفرادی اور اجتماعی زندگیاں تا قیامت امت مسلمہ کے لیے مشعل راہ بنی رہیں گی۔
یہ خبر بھی پڑھیں
No comments