جمعہ 13 جون 2025 کوئٹہ (13 جون 2025، اہلسنت میڈیا): سنی علماء کونسل بلوچستان کے صوبائی صدر حضرت مولانا محمد رمضان مینگل اور دیگر ممتاز علم...
Related Post
جمعہ 13 جون 2025
کوئٹہ (13 جون 2025، اہلسنت میڈیا): سنی علماء کونسل بلوچستان کے صوبائی صدر حضرت مولانا محمد رمضان مینگل اور دیگر ممتاز علمائے کرام بشمول حضرت مولانا غلام غوث حقانی، حضرت علامہ ثناء اللہ فاروقی، حافظ قاسم فاروقی، حضرت مولانامفتی کلیم اللہ حیدری، حضرت مولوی عبدالحکیم، علامہ قاری عبدالولی فاروقی اور حضرت مولانا عبدالرحیم ساجد نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ 18 ذوالحج کو خلیفہ سوم حضرت عثمان بن عفانؓ کی یوم شہادت کے موقع پر سرکاری تعطیل کا اعلان کیا جائے اور اس دن کو قومی سطح پر منایا جائے۔
یہ خبربھی پڑھیں
خلفائے راشدین کے ایام سرکاری طور پر منائے جائیں || سنی علما کونسل بلوچستان
یہ مطالبہ علماء نے حضرت عثمانؓ کی سیرت اور دین اسلام کے لیے ان کی گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حضرت عثمانؓ کو قرآن مجید کی تلاوت کے دوران شہید کیا گیا، اور ان کی شہادت دین اسلام کے خلاف دشمنان اسلام کی سوچی سمجھی سازش کا حصہ تھی۔
علما کا کہنا تھا کہ خلفائے راشدینؓ کی ایام کو قومی سطح پر یاد رکھنا اور سرکاری طور پر منانا وقت کی ضرورت ہے ۔
اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہماری نئی نسل مغربی فکری یلغار سے محفوظ رہے اور اپنے اسلاف کی روایات پر فخر کرے، تو خلفائے راشدینؓ کے ایام کو سرکاری سطح پر منانا لازم ہے۔
یہ خبربھی پڑھیں
خضدار واقعہ اسلامی اورقبائلی روایات کے منافی ہے‘سنی علماء کونسل بلوچستان
انہوں نے اعلان کیا کہ 15 جون بروز اتوار، نمازِ ظہر کے بعد ایک پُرامن ریلی اکرم ہسپتال سے کوئٹہ پریس کلب تک نکالی جائے گی، جس میں عوام اور تاجروں سے بھرپور شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔ علماء نے مزید کہا کہ اسلام دشمن قوتوں کی سازشیں ماضی میں بھی ناکام رہیں اور آئندہ بھی کامیاب نہیں ہوں گی۔ مسلم دنیا کو باہمی اتحاد سے دین کی حفاظت اور ترویج کے لیے عملی کردار ادا کرنا ہوگا۔
یہ خبربھی پڑھیں
No comments