ناموسِ صحابہ و اہل بیتؓ بل کا فوری نفاذ ناگزیر ہو چکا ہے — ہدایت اللہ فاروقی پرہیس ریلیز - سنی علماء کونسل ضلع خاران- بلوچستان 14-07-2025 سن...
Related Post
![]() |
ناموسِ صحابہ و اہل بیتؓ بل کا فوری نفاذ ناگزیر ہو چکا ہے — ہدایت اللہ فاروقی |
پرہیس ریلیز - سنی علماء کونسل ضلع خاران- بلوچستان
14-07-2025
سنی علماء کونسل ضلع خاران کے ترجمان ہدایت اللہ فاروقی نے حالیہ محرم الحرام میں ہونے والی گستاخیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعات اس بات کا ثبوت ہیں کہ پاکستان میں ناموسِ صحابہ و اہل بیتؓ ترمیمی بل کا نفاذ اب وقت کی اشد ضرورت بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ صحابہ کرامؓ اور اہل بیت اطہارؓ کی توہین نہ صرف عوامی جذبات کو مجروح کرتی ہے بلکہ فرقہ واریت کو ہوا دینے اور ملکی امن کو خطرے میں ڈالنے کا سبب بن سکتی ہے۔
انہوں نے حکومت، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ گستاخیاں کرنے والے ان شرپسندوں کے خلاف فوری مقدمات درج کی جائے، جن افراد پر گستاخی کے مقدمات درج ہو چکے ہیں، انہیں فوری گرفتار کیا جائے۔
ان کے خلاف شفاف اور فوری قانونی کارروائی کی جائے۔
ایسے افراد کو کسی قسم کی سیکیورٹی یا پروٹوکول نہ دیا جائے اور ان کے سہولت کاروں کو بھی بے نقاب کیا جائے۔
ضلعی ترجمان نے مزید کہا کہ جو لوگ گستاخی جیسے سنگین جرم میں ملوث پائے گئے ہیں جن میں شہنشاہ نقوی، یوٹیوبر رجب بٹ اور دیگر بڑے نام بھی شامل ہیں ان کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے۔ اگر انہیں تحفظ دیا گیا تو یہ قوم کے صبر کا امتحان ہو گا، جس کے نتائج ریاست اور حکومت کو بھگتنا پڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سنی علماء کونسل پرامن، آئینی اور جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتی ہے، لیکن ناموسِ مقدسات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ عبادات کو عبادت گاہوں تک محدود رکھا جائے۔ عبادت کے نام پر تبرّا، خرافات اور توہین کسی صورت برداشت نہیں کی جا سکتی۔ ریاستی ادارے فوری نوٹس لیں اور نیشنل ایکشن پلان، پیغام پاکستان اور دیگر قوانین کو صرف کاغذی کاروائی نہ رہنے دیا جائے، بلکہ عملی اقدامات کیے جائیں۔
روزنامہ مشرق و دیگر اخبارات
No comments