Page Nav

HIDE

Pages

Grid

GRID_STYLE
TRUE
RTL
Image Display with Home Button
Image

Official site of ASWJ Balochistan – Ahle Sunnat Wal Jamaat. Get latest news, events, statements & updates from Sipah e Sahaba Pakistan (RA).

Breaking News

latest

گستاخانِ صحابہ کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے – سنی علماء کونسل بلوچستان

گستاخانِ صحابہؓ کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے – سنی علماء کونسل بلوچستان 16 جولائی 2025 سنی علماء کونسل بلوچستان کے صوبائ قائدین نے محرم ا...

Related Post

گستاخانِ صحابہؓ کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے – سنی علماء کونسل بلوچستان

16 جولائی 2025

سنی علماء کونسل بلوچستان کے صوبائ قائدین نے محرم الحرام کے مقدس مہینے میں سوشل میڈیا پر صحابہ کرامؓ اور اہل بیتؓ کی شان میں کی جانے والی گستاخیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ان گستاخ عناصر کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے، اور ان شرپسندوں کو قانون کے کٹہرے میں لاکر قرار واقعی سزا دی جائے۔

پریس ریلیز میں سنی علماء کونسل بلوچستان کے صوبائ امیر مولانا محمد رمضان مینگل، مولانا غلام غوث حقانی، علامہ ثناء اللہ فاروقی، حافظ قاسم، مفتی کلیم اللہ حیدری، مولوی عبدالحکیم، قاری عبدالولی فاروقی، اور مولانا عبدالرحیم ساجد نے کہا کہ:

ملک بھر خصوصاً بلوچستان کے مختلف علاقوں میں محرم الحرام کے دوران تقاریب اور سوشل میڈیا پر صحابہ کرامؓ اور اہل بیتؓ کی شان میں گستاخی کے واقعات سامنے آئے، جس سے عوام میں شدید اضطراب پایا جا رہا ہے۔ ہم ان گستاخانہ اقدامات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔”

یہ خبر بھی پڑھیں

ناموسِ صحابہ و اہل بیتؓ بل کا فوری نفاذ وقت کی اشد ضرورت ہے — سنی علماء کونسل

علماء کرام نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وفاقی اور صوبائی سطح پر سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ مواد اور گستاخیوں کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے، اور ایسے عناصر کو قانون کے مطابق سزا دی جائے تاکہ معاشرتی امن قائم رہے۔

اہل سنت والجماعت کے رہنماء قاتلانہ حملے میں شہید

بیان میں واضح کیا گیا کہ

اگر ان واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات نہ اٹھائے گئے، تو سنی علماء کونسل قانونی چارہ جوئی اور پرامن احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے۔”

سنی علماء کونسل نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صحابہ کرامؓ، اہل بیتؓ، اور مقدس مقامات کے تحفظ کے لیے ہر محاذ پر آواز بلند کی جائے گی، اور کسی کو بھی امت مسلمہ کے جذبات مجروح کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔


ناموسِ صحابہؓ بل ہے کیا اور اس میں کیا ترمیم کی گئی ہے؟




No comments

5359958766365190473