Page Nav

HIDE

Pages

Grid

GRID_STYLE
TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

ASWJ - Ahle Sunnat Wal Jamaat Balochistan (Known as SSP / Sipah e Sahaba (RA) Pakistan) Official Website

Breaking News

latest

The forces of Pakistan have always made immense sacrifices for the protection of the country and the nation and for the elimination of enemies || Maulana Muhammad Ramzan Mengal

آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر اورجوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ساحر شمشاد مرزا کوتعیناتی پرمبارکبادپیش کرتا ہوں مولانا محمد رمضان مینگل صاحب کوئٹہ...

Related Post


آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر اورجوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ساحر شمشاد مرزا کوتعیناتی پرمبارکبادپیش کرتا ہوں
مولانا محمد رمضان مینگل صاحب

کوئٹہ ، سنی علماء کونسل بلوچستان کے صدر مولانا محمد رمضان مینگل صاحب نے نئے آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر اورجوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ساحر شمشاد مرزا کوتعیناتی پرمبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کامستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے ،افواج پاکستان نے ہمیشہ ملک وقوم کی حفاظت اور دشمنوں کے خاتمے کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں،نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے بھارت بھی تشویش میں مبتلا ہوگیاہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ قائد بلوچستان مولانا محمد رمضان مینگل صاحب نے نئے آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر اورجوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ساحر شمشاد مرزا کوتعیناتی پرمبارکبادپیش کی اور کہاکہ پیشہ ور آرمی چیف کی تعیناتی سے دشمن کی تشویش بڑھ گئی ہے دنیا اس بات کی گواہ ہے کہ پاکستان کی آرمی ،نوجوان اور عوام اپنے مادر وطن کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے انہوں نے کہاکہ پاکستان کامستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے ،پاکستان کے دشمن جان لے کہ ان کی خواہشات کبھی بھی پورے نہیں ہونگے ،افواج پاکستان نے ہمیشہ ملک وقوم کی حفاظت اور دشمنوں کے خاتمے کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں


یہ خبر بھی پڑھیں








اہلسنت والجماعت بلوچستان
Ahle Sunnat WalJamaat Balochistan
aswj




No comments

5359958766365190473