Page Nav

HIDE

Pages

Grid

GRID_STYLE
TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

ASWJ - Ahle Sunnat Wal Jamaat Balochistan (Known as SSP / Sipah e Sahaba (RA) Pakistan) Official Website

Breaking News

latest

مطالبات حل نہ ہوئے تو7 اور 10 محرم کو احتجاج کیا جائیگا، سنی علماء کونسل کوئٹہ

کوئٹہ 21-07-2023 مطالبات حل نہ ہوئے تو7 اور 10 محرم کو احتجاج کیا جائیگا،  صوبائی ام ی ر   سنی علماء کونسل  بلوچستان مولانا محمّد رمضان مینگ...

Related Post


کوئٹہ
21-07-2023

مطالبات حل نہ ہوئے تو7 اور 10 محرم کو احتجاج کیا جائیگا، صوبائی امیر سنی علماء کونسل بلوچستان
مولانا محمّد رمضان مینگل


سنی علماء کونسل بلوچستان کے رہنماوں نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے ہمارے مطالبات پر عمل درآمد نہ کیا تو 7 محرم الحرام کو بلوچستان بھر اور 10 محرم الحرام کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا جائے گا ۔ یہ بات سنی علماء کونسل بلوچستان کے امیر مولانا رمضان مینگل ، علامہ عبدالرحیم ساجد ، قاری محمد سلیم فاروقی ، مولانا مقبول الرحمن شاہ، سردار نصرالدین اچکزئی حافظ محمد قاسم فاروقی ، مفتی کلیم اللہ حیدری ، محمد کامران سمیت دیگر مقررین نے جمعرات کو یکم محرم الحرام خلیفہ ثانی امیرالمومنین سیدنا حضرت عمر فاروقؓ کے یوم شہادت کے سلسلے میں نکالی جانے والی ریلی کے شرکا سے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پرمظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھےاور مطالبات کے حق میں نعرئے بازی کررہے تھے ۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے مولانا رمضان مینگل و دیگر مقررین نے کہا کہ ہم روز اول سے یکم محرم الحرام کو حضرت عمر فاروق کی شہادت کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کرنے سمیت دیگر مطالبات کے حوالے سے حکومت اور اعلیٰ حکام سے مطالبات پر عمل درآمد کا مطالبہ کررہے ہیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہورہی ،آج کی ریلی کے موقع پر انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی فراہم نہیں کی گئی ، سیکورٹی کی عدم فراہمی کی وجہ سے پہلے بھی ہمارے جلوس پر حملہ ہوا جس میں ہمارے ساتھی شہید ہوئے اس کے علاوہ کوئٹہ میں مولانا کریم مینگل سمیت 40 علما کرام کو شہید کیا گیا لیکن تاحال ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے خاموشی باعث تشویش ہے ہم نے ہمیشہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کیا ہے ہم نے کوشش کی کہ پولیس اور متعلقہ حکام امن کی بحالی کیلئے اپنا کردار ادا کریں لیکن انتظامیہ اور پولیس حکام کی جانب سے ہمارے ساتھ تعاون نہیں کیا جارہا ،انہوں نے کہا کہ آج کی ریلی کی سیکورٹی اور مطالبات کے حوالے سے پولیس اور انتظامیہ کے اعلیٰ حکام سے رابطہ کیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی ۔مقررین نے کہا کہ صوبائی حکومت سے اپیل کی کہ وڈھ کے حالات کی سنگینی کو محسوس کرتے ہوئے دونوں فریقین کو بٹھاکر مسلہ حل کیا جائے ہم نہیں چاہتے کہ حالات خراب ہوں ۔انہون نے سانحہ ژوب کی مذمت اور لورالائی میں مسجد اور قرآن پاک کو جلانے کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ واقعے کی تحقیقات کی اور ذمہ داروں کا تعین کرکے انہیں سزا دی جائے ۔انہوں نے کہا کہ ہم صحابہ کرام کی عظمت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے پہلے بھی قربانی دیتے رہے ہیں اور آئندہ بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گئے ۔انہوں نے کہا کہ اگر ہمارئے مطالبات پر حکومت کی جانب سے عمل درآمد نہ کیا گیا تو 7 محرم الحرام کو بلوچستان بھر اور 10 محرم الحرام کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاج کریں ۔





Ahle Sunnat Wal Jamaat Quetta Balochistan

No comments

5359958766365190473