Page Nav

HIDE

Pages

Grid

GRID_STYLE
TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

ASWJ - Ahle Sunnat Wal Jamaat Balochistan (Known as SSP / Sipah e Sahaba (RA) Pakistan) Official Website

Breaking News

latest

تحفظ ناموس صحابہؓ و اہلِ بیتؓ بل - جلالی بابا کے قلم سے

  تحفظ ناموس صحابہ و اھلبیت بل کی منظوری پر پوری قوم کو مبارک ہو جلالی بابا کے قلم سے  قارئین کرام 7 اگست 2023ء کا دن ملک و ملت کی تاریخ میں...

Related Post


 

تحفظ ناموس صحابہ و اھلبیت بل کی منظوری پر پوری قوم کو مبارک ہو


جلالی بابا کے قلم سے


 قارئین کرام 7 اگست 2023ء کا دن ملک و ملت کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا یہ وہ عظیم دن ھے جس میں،،،، ،، سینیٹ آف پاکستان،،،، ،،نے وطن عزیز پاکستان میں بسنے والے اھلسنت کی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے تحفظ ناموس صحابہ و اھلبیت و امھات المومنین( رضی اللہ عنھم) بل متفقہ طور پر منظور کیا اگر اس موقع پر میں یوں کہوں تو بے جا نہ ھوگا کہ 7 اگست 2023ء کو شھدائے تحفظ ناموس صحابہ کے خون کے صدقہ سینیٹ آف پاکستان مولانا حق نوازجھنگوی شہید ؒ  کی بولی بول رہا تھا، سب سے پہلے ھم اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتے ہیں اور سینیٹ آف پاکستان کے چیئرمین سمیت جملہ ممبران سینیٹ کو اس عظیم کام کی انجام دہی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اب آتے ہیں اس بل کی طرف کہ یہ بل کیا ھے؟ قارئین کرام :جس قانون کے لیئے یہ بل پاس ھوا ھے یہ قانون پہلے سے موجود تھا البتہ اس بل کے تحت سزاؤں میں اضافہ کیا گیا ہے 298A دفعہ پہلے بھی موجود تھا لیکن اس میں صحابہ کرام رضی اللہ عنھم میں سے کسی کی توھین پر صرف تین سال سزا تھی اور اسکی سماعت کوئی بھی مجسٹریٹ کرسکتا تھا اور یہ دفعہ قابل ضمانت تھا، اب جو بل 17 جنوری 2023ء کو قومی اسمبلی سے اور اب 7 اگست 2023ء کو سینیٹ آف پاکستان سے متفقہ طور پر منظور ھوا ھے اس میں سزاکو بڑھا کر کم از کم دس سال یا پھر عمر قید کی گئی ہے. اور اس کیس کی سماعت کم از کم سیشن جج کرے گا دوسری اہم بات یہ ہے کہ اس میں ملزم کو ضمانت نہیں ملے گی. یہ بل 17 جنوری 2023ء کو جماعت اسلامی کے ممبر اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی صاحب نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کیا تھا جسے متفقہ طور پر منظور کیا گیا تھا اس اجلاس میں جمعیت علمائے اسلام کے ممبر اسمبلی مولانا مفتی عبدالشکور شھید نے اسمبلی میں اور اسمبلی سے باہر اسی عنوان پر کنونشن سینٹر اسلام آباد میں انعقاد پذیر تقریب میں یاد گار خطابات کیئے تھے جس سے بل کی مخالفت کرنے والے کچھ آٹے میں نمک کے برابر کالے دل والے اپنے بلوں میں گھس گئے تھے. تاھم ابھی اس بل کو سینیٹ کے اجلاس سے پاس ھونا باقی  تھا جس میں کافی زیادہ تاخیر ھوئی اور اس عرصہ میں اس بل کے خلاف سازشیں بھی پروان چڑھنے لگ گئیں مگر اس بل کے محافظ بھی چوکنے رھے اور مسلسل متحرک رھے بالآخر 7 اگست 2023ء کے روز سینیٹ آف پاکستان کے معزز ممبر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے راھنما حافظ عبدالکریم صاحب نے مولانا عبدالغفور حیدری صاحب اور ڈاکٹر مشتاق احمد صاحب کی تائید کے ساتھ تحفظ ناموس صحابہ و اھلبیت و امھات المومنین بل سینیٹ آف پاکستان کے اجلاس میں پیش کیا تھوڑی بہت چوں چراں کی آوازیں ضرور سنائی دی گئیں مگر بہت باریک سننے والوں نے سنی لیکن چیئرمین آف سینیٹ نے جب پوچھا تو سب نے یس کہا کسی نے بھی نو نہیں کہا اور یہ بل سینیٹ آف پاکستان سے بھی متفقہ طور پر منظور ہوگیا. اس بل کی افادیت پر مولانا عبدالغفور حیدری،پروفیسر مولانا ساجد میر، مولانا فیض محمد صاحب اور ڈاکٹر مشتاق صاحب نے جو پردلائل گفتگو فرمائی اسے تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا. قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب اور قائد اھلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی صاحب حفظہ اللہ کی مشترکہ حکمت عملی کے نتیجہ میں اس بل کی منظوری کے لیئے راھیں ھموار ھوئی ھیں ،سینیٹر طلحہ محمود کا بھی اچھا رول رھا ھے اسی طرح کسی بھی پارٹی نے اس بل کی مخالفت نہیں کی ان سب ممبران سینیٹ کو ایک پیج پر لانے میں قائد اھلسنت سفیر امن ،نواب زمانہ، قائد محترم علامہ محمد احمد لدھیانوی صاحب حفظہ اللہ کا اھم رول ھے جسکی کچھ تفصیل شاھین ختم نبوت مولانا اللہ وسایا صاحب کی آج شیئر ھونے والی تحریر میں موجود ہے، قارئین کرام :اس میں کوئی شک نہیں کہ قائد محترم علامہ محمد احمد لدھیانوی صاحب نے حکمت و تدبر سے ارباب اختیار و ملکی سلامتی کے اداروں کے سربراہان کو دو باتوں پر مطمئن کیا نمبر1. کاف کاف کے نعرہ کی وجوہات و اسباب اور نمبر2. اپنی جماعت کی حب الوطنی. سینیٹرز سے شکریہ کی ملاقاتوں میں بعض جگہوں پر مجھے بھی قائد محترم کے ھمراہ جانے کا اتفاق ہوا بعض ذمہ دار لوگ بھی اپنے کندھے کی طرف اسٹاروں کا اشارہ کر کے حضرت لدھیانوی صاحب کو داد دے رھے تھے کہ اس میں آپ کا اھم رول ھے، مولانا اللہ وسایا صاحب نے اپنی تحریر میں لکھا کہ مولانا لدھیانوی صاحب نے آخری گیئر لگا دیا اس میں کوئی شک نہیں اور نہ ہی یہ کوئی مبالغہ آرائی ھے عمر کے اس حصہ میں قائد اھلسنت حفظہ اللہ نے اس بل کی منظوری کے لیئے جس برق رفتاری کا مظاہرہ کیا ہے اس پر قائد محترم خراج تحسین کے مستحق ہیں اور قابل فخر کردار کے مالک ہیں . تحفظ ناموس صحابہ کے لیئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے عظیم رجال کاروں کے خون کے صدقہ اللہ تعالیٰ نے یہ عظیم فتح ھمیں نصیب فرمائی ہے جس کی پیش  گوئی خیر پور سندھ کی دھرتی سے تعلق رکھنے والے عظیم مرد قلندر امام اھلسنت علامہ علی شیر حیدری شھید رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی زندگی میں فرمائی تھی آج وہ پیش گوئی سچ ثابت ھوئی واقعتاً.... کرامات الاولیاء حق.... آخر میں اپنی جماعت کے کارکنان کی خدمت میں عرض ہے کہ اپنی قیادت پر مکمل اعتماد رکھیں کسی کی طرف سے پروپیگنڈا کا شکار نہ ھوں یہ فتوحات اللہ تعالیٰ کی مدد و نصرت سے آپ کی قیادت کی درست سمت کامیاب پالیسیوں کا نتیجہ ھیں. ھمیں اللہ رب العزت کی بارگاہ میں شکرانہ کے نوافل ادا کر کے اس عظیم فتح پر اظہار تشکر کرنا چاہیے، اسی لیئے جماعت کی قیادت نے 11 اگست 2023ء کا جمعہ اظہار تشکر کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے، یقیناً آپ نے دعائیں مانگی روزے رکھے نوافل ادا کر کے اس بل کی کامیابی کے لیئے دعاوں کا اھتمام کیا اب نوافل ادا کر کے اظہار تشکر کریں ھمیں اللہ تعالیٰ نے جماعت کو چلانے کے لیئے ہر شعبہ میں عظیم ھیرے دیئے ہیں ان کی قدر کریں کسی کو کسی سے ذاتی ضد قطعاً نہیں ہے میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ اصلاح احوال کے لیئے بننے والی کمیٹیوں کے ممبران پہلے اللہ تعالیٰ کے سامنے سربسجود ھوتے ھیں گڑگڑا کر روتے ہیں اللہ تعالیٰ سے خوب دعائیں مانگتے ھیں جماعتی اختلافات و مسائل کے حل کے لیئے جماعت کے اجتماعی فیصلوں سے ھمیشہ اصلاح مقصود ھوتی ھے. ھمیں اللہ تعالیٰ نے جماعت کی صدارت کے لیئے عظیم ھیرا جرنیل اھلسنت علامہ غازی اورنگزیب فاروقی صاحب کی صورت میں دیا جسکے صبر کو میں سلام نہ کروں تو یہ زیادتی ھوگی، جس نے پہاڑوں، میدانوں، صحراؤں، ریگستانوں میں عظمت صحابہ کے نعرے بلند کر دیئے، آج دور دراز دیہاتوں و پہاڑوں میں جاکر دیکھیں تو چھوٹے چھوٹے بچے واہ صحابہ واہ کے نعرے بلند کرتے نظر آئیں گے یہ اس جسمانی طور پر دبلے پتلے شخص مگر عزم و حوصلہ میں مثل جبل کی میدان میں نظریاتی دعوت کا نتیجہ ہے. جبل استقامت علامہ محمد اعظم طارق شھید کی شھادت کے بعد ھم بے سہارا ھو چکے تھے اللہ تعالیٰ نے ھمیں قائد اھلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی صاحب کی صورت میں ھیرا عطاء فرمایا جو مخالف سمت سے آنے والی سخت آندھیوں سے ٹکرا کر تیز و تند ھواؤں کے سامنے ڈٹ کر قومی ھیرو بن گیا، ھمارے امیر و قائد  اور جماعت کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی جنکی ذاتی زندگی شاھانہ ھے اور عمر کے بھی ایسے حصہ میں ھیں کہ انکے بچے اور بھائی انہیں بارہا کہہ چکے کہ اب آپ آرام کریں مگر جبل استقامت علامہ محمد اعظم طارق شھید کی شھادت کے بعد جس حکمت، تدبر، سنجیدگی وصبر و تحمل سے مشکل ترین حالات میں قافلہ حقنواز شھید کی قیادت و سیادت سنبھالے منزل کی جانب گامزن رھے اور آج صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کی عزت و ناموس کے تحفظ کے لیئے ریاست سے قانون لے کر فتح یاب ہو کر اپنے مرکز جھنگ جارھے ھیں اس پر وہ سلام عقیدت و سلام محبت کے مستحق ہیں تعریف وہ ھے  جسکا مخالف بھی اعتراف کرے. ھمیں قدر دانی کی ضرورت ہے . ھم سب اپنے قائد کی قیادت میں متحد ھیں اور صرف اعتماد نہیں بلکہ فخر کرتے ہیں، کسی اھم میٹنگ میں مجھے قائد محترم کے ھمراہ جانا ھوا تو وہاں قومی سطح کے کسی اھم ذمہ دار نے حضرت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت لدھیانوی صاحب ھم آپ کی اپنے مشن کی کامیابی کے لیئے خدمات پر تو کلمات تحسین پیش کرتے ہیں مگر ھمیں حیرت ھوتی ھے جب ھم بذریعہ سوشل میڈیا یہ دیکھتے ہیں کہ آپ کو اپنی جماعت میں سخت مزاحمت کا سامنا ھوتا ھے بہرحال اس شخص نے نہ جانے یہ تاثر کیسے لے لیا مگر میرے ذھن میں ایک بات ضرور آئی کہ ھمیں اپنی اختلاف رائے کو فیسبک و ٹویٹر کی زینت نہیں بنانا چاہئیے جو لوگ اس طرح کر رھے ھیں وہ مشن کے ساتھ زیادتی کر رھے ھیں ھمیں اپنے اس عمل پر نظر ثانی کی ضرورت ہے، بہرحال سینیٹ سے متفقہ طور پر بل کی منظوری پر ھم اللہ تعالیٰ کے دربار میں شکر گذار ھیں شھدائے تحفظ ناموس صحابہ و اسیران ناموس صحابہ کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں شھداء کے گھرانوں کو جماعت کی طرف سے مبارک باد شھداء کے بچوں اور شھید قائدین کے شہزادوں کو مبارک باد اور پوری قوم کو جماعت کی قیادت کی طرف سے مبارک باد، علامہ لدھیانوی صاحب حفظہ اللہ امیر عزیمت شھید کے نظریات کے لیئے بہت بڑی فتح کے بعد اپنے مرکز جھنگ آج جارھے ھیں امید رکھتے ہیں کہ عوام و خواص سب ہی اپنی  رنجشوں و سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنے قائد کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر یکجہتی کا اظہار بھی کریں گے اور فتح کی خوشی بھی منائیں گے. آج اتنا کافی ہے اگر جماعت نے اجازت دی تو بل کی شروعات سے آخری مراحل تک ساری تفصیل پھر کسی وقت قسطوں میں ضبط تحریر کروں گا ان شاء اللہ. ممبران قومی اسمبلی و ممبران سینیٹ و قومی سلامتی کے ادارے زندہ باد. علامہ محمد احمد لدھیانوی صاحب پائیندہ باد..

فقط آپ کا بھائی مفتی عبدالوحید جلالی

 مرکزی ترجمان سنی علماء کونسل پاکستان



یہ خبر بھی پڑھیں

علماء اہل سنت و آئمہ مساجد سے اپیل - تحفظ ناموس صحابہؓ و اہلِ بیتؓ بل



Ahle Sunnat Wal Jamaat Balochistan

اھلسنت والجماعت بلوچستان


No comments

5359958766365190473