Page Nav

HIDE

Pages

Grid

GRID_STYLE
TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

ASWJ - Ahle Sunnat Wal Jamaat Balochistan (Known as SSP / Sipah e Sahaba (RA) Pakistan) Official Website

Breaking News

latest

Maulana Zia Ur Rehman Farooqi Shaheed - Biography

مختصرتعارف   مورخِ اسلام حضرت مولانا ضیاہ الرحمان فاروقی شہیدؒ مولانا ضیاء الرحمن فاروقی شہیدؒ 1953 میں تحصیل سمندری فیصل آباد میں ...

Related Post


مختصرتعارف 
مورخِ اسلام حضرت مولانا ضیاہ الرحمان فاروقی شہیدؒ
مولانا ضیاء الرحمن فاروقی شہیدؒ 1953 میں تحصیل سمندری فیصل آباد میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد کا نام مولانا محمد علی جانباز تھا جو تحریک تحفظ ختم نبوتﷺ کے سرگرم رہنما تھے۔ آپ کی ولادت کے وقت بھی وہ اسی تحریک سرگرم تھی اور آپ کے والد اسی سلسلے میں سکھر کی مرکزی جیل میں پابند سلاسل تھے۔ آپ نے ابتدائی تعلیم سراجیہ خانیوال سے حاصل کی۔ حفظ قرآن پاک جامعہ رشیدیہ ساہیوال سے کیا۔ مزید دینی تعلیم حاصل کرنے کے لیے آپ دار العلوم کبیروالا اور باب العلم کہروڑپکا سے منسلک رہے۔ اس کے بعد آپ جامعہ خیرالمدارس ملتان سے منسلک ہو گئے اور دورہ حدیث مکمل کیا۔ ساتھ ہی آپ نے بی اے کا امتحان جامعہ پنجاب (پنجاب یونیورسٹی)سے امتیازی نمبروں سے پاس کیا۔

میدان سیاست میں
آپ نے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز جمیت علماء اسلام کے پلیٹ فارم سے کیا۔1970 کے عام انتخابات میں مفتی محمود کی انتخابی مہم میں پیش پیش رہے۔ مفتی محمود کے وزیر اعلی بنے کے بعد آپ نے تین ماہ تک ان کے ساتھ کام کیا۔ اس کے بعد آپ جمیعت کے صوبائی قائد مقرر ہوئے۔

تبلیغی سرگرمیاں
آپ نے دنیا کے تمام اہم ممالک کے تبلیغی و نتظیمی دورے کیے۔ اور ایک بین الاقوامی تنظیم "مسلم تنظیم اتحاد العالمی" قائم کی جس کا مقصد دنیا بھر کی غیر مسلم اقوام کوقرآن پاک کا آفاقی پیغام ان کی مادری زبانوں میں پہچانا تھا۔ اس ضمن میں اس تنظیم نے انگریزی،فارسی،جرمن،فرنچ اور دوسری کئی زبانوں میں لڑیچر کی اشاعت کرکے متعلقہ ممالک میں تقسیم کیا۔

بطور مصنف
مختلف موضوعات پر آپ کی 60 سے زائد کتب تالیف کیں۔ ان کی دو مشہور کتب"رہبرورہنما صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم" اور " فیصل ایک روشن ستارہ" کو علی الترتیب سعودی حکومت اور عالمی تحقیقی مرکز کی جانب سے انعامات سے نوازا گیا۔
آپ کی تمنا تھی کہ ایک اعلی معیار کی جامعہ قائم کی جائے جس کا مقصد ایسے عالم دین تیار کرنا ہوجو دنیا بھر کی غیر مسلم اقوام تک اسلام کا پیغام ان ہی کی زبانوں میں پہنچا سکیں۔ اس ضمن میں آپ نے جامعہ عمر فاروق اسلامیہ کو مزید توسیع دے کرعمر فاروق اسلامی یونیورسٹی قائم کرنے کا اراہ کیا۔ اس مجوزہ درسگاہ کے لیے آپ نے فیصل آباد روڈ پر 42 کنال جگہ بھی حاصل کرلی تھی مگر 20 نومبر 1995 کو آپ کو ایک مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا۔ جس کے باعث یہ عظیم الشان منصوبہ پایہ تکمیل تک نہ پہنچ سکا۔

سپاہ صحابہؓ کی قیادت
22 فروری 1990 کو مولانا حق نواز جھنگوی شہیدؒ کی شھادت کے بعد مولانا ضیاءالرحمن فاروقی شہیدؒ کو سپاہ صحابہؓ کا سرپرست اعلی مقرر کیا گیا۔ ان دنوں مولانا ضیاءالرحمن فاروقی شہیدؒ بنگلہ دیش کے تبلیغی دورے پر تھے۔ مولانا ضیاءالرحمن فاروقی شہیدؒ نے سپاہ صحابہؓ  کے پیغام کو ناصرف پاکستان بلکہ دوسرے ممالک تک پھیلانے کے لیے بھی بھرپور جدوجہد کی۔

شھادت
سابق پاکستانی وزیر اعظم بے نظیر بھٹو ایک مخصوص مذہبی رجحان کی حامل ہونے کے باعث سپاہ صحابہ کے پیغام کی شدید ناقد تھیں۔ ان کے ا حکامات پر “مولانا ضیا ءالرحمن فاروقی شہیدؒ“ اور اس وقت کے رکن قومی اسمبلی حضرت مولانا مولانا اعظم طارق شہیدؒ کو گرفتار کر لیا گیا۔18 جنوری 8 رمضان المبارک 1997ء کو آپ دونوں حضرات کی پیشی کے موقع پر سیشن کورٹ لاہور میں ناقص حفاظتی اقدامات اور حکومتی ملی بھگت سے ایک زبردست دھماکا ہوا جس میں  مولان ضیاءالرحمن فاروقی  
شھید ھو گئے۔

مولانا ضیاءالرحمن فاروقی شہیدؒ کی عمر اس وقت 42 سال تھی۔ مولانا اعظم طارق شہیدؒ اس دھماکا میں شدید زخمی ہوئے اور تقریبا 60 کے قریب پولیس اہلکار بھی شہید ھوئے۔

No comments

5359958766365190473