Page Nav

HIDE

Pages

Grid

GRID_STYLE
TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

ASWJ - Ahle Sunnat Wal Jamaat Balochistan (Known as SSP / Sipah e Sahaba (RA) Pakistan) Official Website

Breaking News

latest

غزہ میں اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 5800 ہو گئی - Palestine israel WAR Update

اسرائیل اور فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے درمیان کشیدگی کے بعد اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔ غزہ میں اسرائیلی بم...

Related Post


اسرائیل اور فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے درمیان کشیدگی کے بعد اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔
غزہ میں اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 5800 ہو گئی

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے شمال میں الشاتی اور جنوب میں خان یونس پناہ گزین کیمپوں پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں مزید 56 فلسطینی جام شہادت نوش کر گئے ہیں۔

غزہ میں اس وقت قیامت صغریٰ کے مناظر ہیں، 7 اکتوبر کے بعد سے اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 5800 تک پہنچ گئی ہے۔

اسرائیلی بمباری سے شہید ہونے والوں میں 2000 سے زیادہ بچے شامل ہیں جبکہ 1100 خواتین بھی شہید ہو چکی ہیں، اب تک کل زخمیوں کی تعداد 15 ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے۔

دوسری جانب اسپتالوں میں زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی بھی ایک بڑا مسئلہ بن گیا ہے، دواؤں اور ایندھن کی عدم فراہمی کے باعث زخمیوں کا علاج نہیں ہو پا رہا، ڈاکٹرز مریضوں کو بیہوش کیے بغیر آپریشنز کر رہے ہیں۔

اسرائیلی فوج امدادی کارروائیوں میں حصہ لینے والوں کو بھی معاف نہیں کررہی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اقوام متحدہ کے مزید 6 کارکن بمباری میں مارے گئے ہیں۔ 7 اکتوبر سے اب تک ہلاک ہونے والے عملے کی تعداد 35 ہو گئی ہے۔

غزہ میں انسانی المیے کے باوجود اسرائیل کی ہٹ دھرمی کی برقرار ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم کے سینیئر مشیر کہتے ہیں کہ اگر حماس تمام یرغمالیوں کو رہا کر دے تو بھی غزہ کو ایندھن کی فراہمی نہیں ہونے دیں گے۔

اس کے علاوہ اسرائیل کی جانب سے دھمکی دی جا رہی ہے کہ کسی بھی وقت اسرائیلی فوج غزہ پر زمینی فوج کے ذریعے چڑھائی کر دے گی، جبکہ حماس نے خبردار کیا ہے کہ ایسی کوئی بھی غلطی کی تو اسرائیل کی فوج کو نیست و نابود کر دیں گے۔

غزہ کی صورتحال پر پوری دنیا کی نظر ہے، قطر اور مصر کی ثالثی پر حماس نے مزید 2 یرغمالی خواتین کو رہا کر دیا ہے جن کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھ اچھا برتاؤ کیا گیا۔

اس سے قبل حماس نے امریکا کی ماں بیٹی کو بھی قطر کی ثالثی پر رہا کر دیا تھا۔

No comments

5359958766365190473