اورنگی ٹاؤن میں اہلسنت والجماعت کے مرکزی رہنما علامہ تاج محمد حنفی پر قاتلانہ حملہ حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب مولانا تاج محمد حنف...
Related Post
اورنگی ٹاؤن میں اہلسنت والجماعت کے مرکزی رہنما علامہ تاج محمد حنفی پر قاتلانہ حملہ
حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب
مولانا تاج محمد حنفی اللہ کے فضل و کرم سے شر پسند عناصر کی فائرنگ سے محفوظ رہے
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں اہلسنت والجماعت سپاہ صحابہؓ کراچی کے جنرل سیکریٹری علامہ تاج محمد حنفی پر قاتلانہ حملہ ہوا۔ حملہ آوروں نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے کی غرض سے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی۔ فائرنگ سے گاڑی کو نقصان پہنچا، لیکن الحمدللہ علامہ تاج محمد حنفی محفوظ رہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں
موصولہ معلومات کے مطابق، حملہ آوروں نے فائرنگ کی اور علامہ حنفی کے محافظوں کی جوابی کارروائی سے خوفزدہ ہو کر وہاں سے فرار ہو گئے۔ ترجمان اہلسنت والجماعت سپاہ صحابہؓ کے مطابق، اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ نمبر اسلام چوک پر شہدائے اسلام کانفرنس کے بعد علامہ تاج محمد حنفی وہاں سے واپس جا رہے تھے جب دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار مسلح افراد نے پونے پانچ نمبر گیٹ کے قریب ان کی گاڑی پر فائرنگ کی۔ تاہم، جوابی فائرنگ کے باعث حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
ASWJ Balochistan
یہ خبر بھی پڑھیں
No comments