Page Nav

HIDE

Pages

Grid

GRID_STYLE
TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

ASWJ - Ahle Sunnat Wal Jamaat Balochistan (Known as SSP / Sipah e Sahaba (RA) Pakistan) Official Website

Breaking News

latest

کوئٹہ : جامعہ مفتاح العلوم پہ حملے کے خلاف مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کا احتجاجی مظاہرہ

کوئٹہ : جامعہ مفتاح العلوم پہ حملے کے خلاف مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کا احتجاجی مظاہرہ  بارہ ربیع الاول کے روز میلاد جلوس کے شرکا ...

Related Post


کوئٹہ : جامعہ مفتاح العلوم پہ حملے کے خلاف مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کا احتجاجی مظاہرہ 
بارہ ربیع الاول کے روز میلاد جلوس کے شرکا کا مدرسہ جامعہ مفتاح العلوم میں حملے کے خلاف کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے میں اہلسنت والجماعت , جمعیت علماء اسلام , جمعیت علماء اسلام (ن) , وفاق المدارس العربیہ پاکستان , جمعیت علماء اسلام (س) , شبان ختم نبوت سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے کارکنوں نے شرکت کی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ بارہ ربیع الاول کے روز پولیس کی موجودگی میں شرپسند عناصر کا مدرسے پہ حملہ افسوس ناک ہے اس وقت پاکستان کئی مشکلات سے دو چار ہے ان حالات میں ایسے واقعات ملک کے خلاف سنگین سازش ہے ان خیالات کا اظہار جامعہ مفتاح العلوم کے مہتمم استاد العلماء شیخ الحدیث مولاناعبدالباقی, صونائی صدر اہلسنت والجماعت مولانامحمدرمضان مینگل, صوبائی صدر جمعیت علماء اسلام نظریاتی مولاناعبدالقادرلونی ، مولاناعبدالستارآذاد ، علامہ عبدالرحیم ساجد ، مولاناحبیب اللہ مینگل مولانا اخترمحمد ، مولانا محمد نبی ، مولانا عبد الفتاح ، قاری اسلم قریشی ، مفتی خلیل احمد مفتی ، عبد الباقی ودیگر نے خطاب کیا احتجاجی مظاہرہ انتظامیہ کی یقین دہانی پر ملتوی کردیا گیا اگر دو روز تک شرپسند عناصر کے خلاف ایف آئی آر شیخ الحدیث مولانا عبد الباقی اور مدرسہ کے اساتذہ و طلبہ کے خلاف درج ایف آئی آر کا اخراج اور اور متعلقہ ایس ایچ او کی تحریری معافی نامہ نہ ملا گیا تو بروز جمعرات تمام جماعتوں کی جانب سے دھرنا دیا جائے گا

No comments

5359958766365190473