Page Nav

HIDE

Pages

Grid

GRID_STYLE
TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

ASWJ - Ahle Sunnat Wal Jamaat Balochistan (Known as SSP / Sipah e Sahaba (RA) Pakistan) Official Website

Breaking News

latest

Iranian planned attack on leader of ASWJ Pak Allama Mohammad Ahmed Ludhianvi was failed

ایران کا ناپاک منصوبہ ناکام - قائد اہلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی صاحب پر حملے کی کوشش علامہ لدھیانوی پر حملہ کرنے والا دہشت گرد گرف...

Related Post

ایران کا ناپاک منصوبہ ناکام - قائد اہلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی صاحب پر حملے کی کوشش

علامہ لدھیانوی پر حملہ کرنے والا دہشت گرد گرفتار
( تحریر عطاء محمددیشانی)
کچھ عرصہ پہلے متنبہ کیا گیا کہ ایرانی سے تربیت لینے والے ایک گروہ کو ،، اہلسنت،، کے چھ رہنماؤں کو ٹارگٹ کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے، قائد اہلسنت علامہ لدھیانوی اس میں سرفہرست تھے انہیں خصوصی احتیاط کا کہا گیا، ہم نے مشاورت کی ، قائد اہلسنت سے احتیاط کی درخواست کی شہداء کے اس عظیم وارث نے جماعتی رہنماؤں کے تشویش دیکھی اور سنی تو کہا

،، حضرات صحابہ کرام واہلبیت اطہار رضوان اللہ علیہم اجمعین کی حرمت پہ کٹنا سعادت اور خوش قسمتی ہے، اپنے شہداء کی طرح کٹنا پسند کروں گا مگر جھکنا میرے مسلک میں نہیں، ہم اپنی پرامن اور آئینی جدوجہد کے لئیے کوشاں رہیں گے، شہادت اور دھمکی سے مرعوب نہیں ہوں گے، زندگی کے جتنے دن مستعار ہے اپنے مشن کی تکمیل میں صرف کروں گا، اس بڑھاپے میں اگر مجھے شہادت مل جائے تو سودا مہنگا نہیں ہوگا، جتنے دن بھی زندہ رہوں گا صحابہ دشمن طبقے کا تعاقب کرتا رہوں گا،،
ہم نے بابا جی کی گفتگو سنی حوصلہ ملا، تشویش کافور ہوئی، مشن کی تکمیل کے لئیے تجدید عہد کیا جب ایک بوڑھا بابا یہ حوصلہ. جذبہ،. شجاعت، جرآت اور ہمت رکھتا ہو اس قافلے کے جوانوں کو کبھی اور کسی صورت بھی مایوس نہیں ہونا چاہئیے ....
بدبخت منصوبہ سازوں نے گزشتہ رات اپنے منصوبے کے تحت بابا جی کو ہٹانے کے لئیے دہشت گردوں کو روانہ کیا وہ بابا جی کے رہائش جھنگ تک پہنچ گئے، مگر اللہ جسے بچائے اسے کون مار سکتا ہے،بے شک موت وحيات کا مالک میرا اللہ ہے، دہشت گرد پکڑا گیا، جس نے سب کچھ بتایا،
وہ کہاں سے آیا
تربیت کس نے دی
، اصل منصوبہ ساز کون ہے
فنڈنگ کون کرتا ہے
سارے راز بتا دئیے، ابھی تھوڑی دیر قبل باباجی فون پہ واقعہ کی تفصیل سنا رہے تھے، میں آبدیدہ تھا مگر اس عظیم قائد کے ایک ایک لفظ سے ہمت، حوصلہ، جرآت، استقامت اور ثابت قدمی کا درس مل رہا تھا، بابا جی اس موقع پر بھی پرامن رہنے کی نصیحت کر رہے رھے تھے واہ قائد تو جینداروے ہزاروں سال....

مختصر یہ کہ اس سارے منصوبے کے پیچھے ایران ہے، پکڑے جانے والے دہشت گرد کا تعلق پاڑہ چنار سے ہے، دہشت گرد کو بابا جی کے پرائیویٹ سکواڈ نے پکڑا اور اداروں کے حوالے کیا یہ پر امن رہنے کی بڑی مثال ہے مگر اب اداروں کو اپنی ذمہ داری ادا کرنی ہوگی، اس پورے نیٹ ورک کو توڑنا ہوگا، گرفتار دہشت گرد کو عبرت کا نشان بنانا ہوگا، قائد اہلسنت کی سیکورٹی مزید سخت کرنا ہوگا،
جماعتی رہنماء. کارکنان، اور جملہ مسلمان مشتعل نہ ہو،
پر امن آواز اٹھائیے، احتجاج کیجئے اور اللہ کی بارگاہ خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیجئے،
اللہ کریم اہل حق کی حفاظت فرمائے
آمین

اہلسنت والجماعت بلوچستان 
Ahle Sunnat Wal Jamaat Balochistan
(ASWJ)

No comments

5359958766365190473