ایران اسرائیل جنگ اسرائیل اور ایران کی جنگ کے دوران اس وقت سوشل میڈیا پر بہت سی جھوٹی اور گمراہ کن معلومات گردش کر رہی ہیں۔ جعلی ویڈیوز اور ...
Related Post
![]() |
ایران اسرائیل جنگ |
اسرائیل اور ایران کی جنگ کے دوران اس وقت سوشل میڈیا پر بہت سی جھوٹی اور گمراہ کن معلومات گردش کر رہی ہیں۔ جعلی ویڈیوز اور پرانے کلپس کو نئے واقعات کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔ یہاں تک کہ غزہ کی تباہی کے مناظر کو ایران کے حملوں کے طور پر پیش کر کے اسرائیل کے جھنڈے کے ساتھ شئیر کیا جا رہا ہے تاکہ یہ تاثر دیا جا سکے کہ یہ اسرائیل کی تباہی کی تصاویر ہیں۔
یہ عمل نہ صرف جھوٹ پر مبنی ہے بلکہ یہ لوگوں کو گمراہ کرنے کی ایک کھلی کوشش بھی ہے۔ قرآن کریم میں جھوٹ بولنے والوں کے بارے میں سخت وعید آئی ہے:
”اور جھوٹ بولنے والوں پر اللہ کی لعنت ہے۔“
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آدمی کے جھوٹا ہونے کے لیے یہی کافی ہے کہ وہ ہر سنی ہوئی بات بیان کر دے۔‘‘
(صحيح مسلم، باب النهى عن الحديث بكل ما سمع، (1/ 8) برقم (7)، ط/ دار الجيل بيروت)
ہمیں بطور مسلمان اس بات کا خاص خیال رکھنا چاہیے کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی ہر خبر کو بغیر تحقیق کے نہ پھیلائیں۔ یہ ضروری ہے کہ ہم ان خبروں کی سچائی کی تصدیق کریں تاکہ جھوٹ کا حصہ نہ بنیں۔
یہ نیوز بھی پڑھیں
غزہ پر اسرائیل کا بمباری.....
آج کل فیس بک اور دیگر پلیٹ فارمز پر بہت سے لوگ اپنے پیجز پر ویوز اور لائکس بڑھانے کے لیے کسی بھی طرح کی معلومات یا جھوٹی خبریں شئیر کر رہے ہیں۔ مصنوعی ذہانت (AI) کے اس دور میں فیک ویڈیوز اور جعلی مواد تیار کرنا کوئی مشکل کام نہیں رہا۔
مزید یہ کہ کچھ لوگ ایران کو بلا وجہ امتِ مسلمہ کا ہیرو اور امیر المومنین بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایسے لوگ عوام کے جذبات کو بھڑکا کر اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
ہمیں ان پروپیگنڈوں کا حصہ بننے سے گریز کرنا چاہیے۔ سچائی کی پہچان اور تحقیق کے بغیر کسی بھی خبر یا ویڈیو کو آگے پھیلانا نہ صرف ہمارے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے بلکہ یہ دین اسلام کی تعلیمات کے بھی خلاف ہے۔
یہ نیوز بھی پڑھیں
ایران سے آنےوالے زائرین کی 40 بسوں پرچھاپے بھاری مقدار میں اسلحہ وغیر قانونی سامان برآمد
لہٰذا، ضروری ہے کہ ہم:
* کسی بھی خبر کی تحقیق کریں اور صرف مستند ذرائع سے تصدیق شدہ معلومات پر یقین کریں۔
* سوشل میڈیا پر صرف وہی مواد شئیر کریں جو حقائق پر مبنی ہو۔
جھوٹے دعووں کی پہچان کے لیے:
1️⃣ گوگل لینز استعمال کریں: تصویر اپلوڈ کریں اور حقیقت معلوم کریں۔
2️⃣ ریورس امیج سرچ (Google Images): تصویر کا لنک یا فائل اپلوڈ کرکے ماخذ دیکھیں۔
3️⃣ TinEye: تصویر کے پرانے اور اصلی استعمال کا پتا لگائیں۔
تحقیق کے بغیر تصویر یا ویڈیو شیئر نہ کریں!
Ahle Sunnat wal Jamaat Balochistan
#ASWJ
No comments