مسلح افراد کی فائرنگ معروف عالم دین مفتی عبدالباقی نورزئی شہید کوئٹہ ایئرپورٹ کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں معروف عا...
Related Post
![]() |
مسلح افراد کی فائرنگ معروف عالم دین مفتی عبدالباقی نورزئی شہید |
کوئٹہ ایئرپورٹ کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں معروف عالم دین مفتی عبدالباقی نورزئی شہید ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے، جو واردات کے بعد بآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات نے شہریوں میں خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے۔ سیکیورٹی ادارے بارہا دعویٰ کر چکے ہیں کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، مگر اس کے باوجود ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا۔
یہ خبر بھی پڑھیں
مفتی عبدالباقی نورزئی کی شہادت پر علما کرام اور سول سوسائٹی نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ دوسری جانب سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، تاہم اب تک کسی گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی۔
No comments