Page Nav

HIDE

Pages

Grid

GRID_STYLE
TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

ASWJ - Ahle Sunnat Wal Jamaat Balochistan (Known as SSP / Sipah e Sahaba (RA) Pakistan) Official Website

Breaking News

latest

اپنے غم بھلا دئیے ہیں - تحریر محمد سکندر شاہ ٹنڈوالہیار

اپنے غم بھلا دئیے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!! تحریر ۔ محمد سکندر شاہ ،، ٹنڈوالہیار امام اہلسنت رح 17 اگست 2009 کو دنیا سے رخصت ہوئے ، ان کے ق...

Related Post


اپنے غم بھلا دئیے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!
تحریر ۔ محمد سکندر شاہ ،، ٹنڈوالہیار

امام اہلسنت رح 17 اگست 2009 کو دنیا سے رخصت ہوئے ، ان کے قاتل ظاہر بھی ہوئے اور کچھ اپنے انجام کو بھی پہنچے اور کچھ ٹرائل کورٹ سے سزایافتہ قاتل قانون کی زیر زبر کا فائدہ اٹھا کر کئی سال جیل میں رہنے کے بعد ہائی کورٹ سے بری بھی ہوئے ، امام اہلسنت رح کے دنیا سے جانے کے بعد ان کے جانشینوں نے جس انداز میں ان کے کاز کو آگے بڑھایا اس کی مثال حالیہ تاریخ میں ملنا ممکن نہیں ، آپ حالیہ دور میں کسی بھی پارٹی پر نظر دوڑائیں ان کی قیادت اگر سائیڈ یا دنیا سے رخصت ہوئی تو پارٹی آدھی رہ گئی لیکن یہ امام اہلسنت رح کے جانشینوں کا کمال ہے کہ کام مسلسل آگے بڑھ رہا ہے ، گستاخ صحابہ کی گرفت سے لے کر سیلاب متاثرین کی امداد تک ہر میدان میں جماعت آپ کو آگے بڑھتی نظر آئے گی ، اس وقت سندھ میں سیلابی صورتحال ہے ، ایسے میں جماعت کے پاس یہ آسان راستہ موجود تھا کہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ہر سال جامعہ حیدریہ خیرپور میں منعقد ہونے والی امام اہلسنت کانفرنس کو اس سال مئوخر کر دیا جائے ، لیکن قائد سندھ علامہ ثناءاللہ حیدری صاحب نے مشکل فیصلہ کیا کہ سیلاب متاثرین کی امدادی سرگرمیاں بھی جاری رہیں گی اور ان شاءاللہ 14 ویں سالانہ امام اہلسنت کانفرنس بھی 28 اکتوبر بروز جمعہ کو سابقہ روایات کے مطابق ہوگی ، قائد سندھ نے مشکل فیصلہ کر دیا اور اب ہم نے قائد سندھ کا دست و بازو بن کر کانفرنس کی ابھی سے تیاری کرنی ہے ، گلی گلی اس پیغام کو پہنچانا ہے ، ان شاءاللہ اس میدان کو بھی خالی نہیں چھوڑیں گے ، بلاشبہ اس وقت ہم تباہ حال ہیں لیکن مقدس مشن پر جو سب کچھ لٹانے کا عزم کیا تھا اس عزم کو ان شاءاللہ نبھائیں گے ، 28 اکتوبر سے پہلے ایک امتحان جمعرات 6 اکتوبر کو آرہا ہے ، گذشتہ سال 2021 میں اسلام آباد میں ہونے والی کانفرنس نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دئیے تھے ، اس سال 2021 کا ریکارڈ توڑنا ہے ، حضرت آعظم رح کو ہم سے جدا ہوئے 19 سال ہو چکے ہیں ، 19 سال میں بچہ جوان ہوجاتا ہے لیکن ہم آج بھی 19 سال پہلے لگنے والے زخم کو نہیں بھولے ہیں ، بقول امام اہلسنت رح کہ کاش میرا ایک اعظم ہوتا سب کے آنسو پونچھ دیتا ، واقعی وہ ہم سب کا فخر تھا ، وہ ہم سب کا مان اور ہم سب کی شان تھا ، وہ اپنی ذات میں جماعت تھا ، مگر دنیا کا یہی دستور ہے کہ ہر ایک نے اپنی باری پر دنیا سے چلے جانا ہے ، 6 اکتوبر 2003 کو وہ اپنے شباب پر تھا ، سانپ کے سر پر اس کا پیر تھا وہ اسے قانون کے ذریعے کچل دیتا ، لیکن ملک و ملت کے دشمن نے گہری سازش کی اسے گولڑہ موڑ پر 4 ساتھیوں سمیت گولیوں سے بھون دیا گیا اور پھر 6 اکتوبر 2003 کو جھنگ کی مساجد میں اعلان ہوا کہ رکن قومی اسمبلی جرنیل آعظم رح اب ہم میں موجود نہیں رہے ، اس اعلان سے سب سکتے میں آ گئے ، کسی کو کچھ سوجھائی نہیں دے رہا تھا ، اس مشکل وقت میں سب کی نظر جس شخصیت پر ٹکی تھی وہ خیرپور کا مرد قلندر تھا ، اس سال 2022 میں عجیب کیفیت ہونے چلی ہے ، 6 اکتوبر جمعرات کو حضرت اعظم رح کا بیٹا رکن پنجاب اسمبلی اپنے والد محترم کی یاد میں اسلام آباد میں منعقدہ جلسے کی کامیابی کے لئے دن رات کاوشوں میں لگا ہے جبکہ دوسری طرف امام اہلسنت رح کے بھائی قائد سندھ نے بھی 28 اکتوبر کو امام اہلسنت کی یاد میں سالانہ کانفرنس کا اعلان کر دیا ہے ، اپنے شہید قائدین کی روح سے وعدہ ہے کہ ان شاءاللہ ہم ان کے بھائی اور ان کے بیٹے کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ، جی اور جان سے جتنی ہم میں طاقت ہے ہم ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے ، ان شاءاللہ 6 اکتوبر 2022 کو اسلام آباد میں بھی جماعت سرخرو ہوگی اور 28 اکتوبر 2022 کو خیرپور سندھ میں بھی حاسدین کے ارمانوں پر اوس پڑے گی یہاں بھی ان شاءاللہ جماعت کامیاب ہوگی ، اب آتے ہیں برسات متاثرین پر ، ایک ہے غربت اور ایک ہے متاثرین برسات کی بحالی ، غربت تو یقننا بڑھ رہی ہے لیکن حکومتی امداد کے بغیر نیچرل طور پر حالات سدھر رہے ہیں اور دھیرے دھیرے حالات بہتری کی طرف جائیں گے ، لیکن سب کچھ ٹھیک ہونے میں وقت لگے گا ، اس وقت تک ہمیں امدادی سرگرمیاں جاری رکھنی ہیں ، اس وقت راشن ، میڈیسن اور نقدی متاثرین کی سب سے بڑی ضرورت ہے ، جہاں جہاں سے پانی نکل گیا وہاں متاثرین گھروں کو جا رہے ہیں ، لیکن کئی کی چھت گری ہے اور کئی کی دیوار ، اس کے لئے نقدی ہی بحالی کا سب سے بڑا راستہ ہے ، یقننا نقدی دینا ایک مشکل کام ہے لیکن سروے کر کے حقیقی متاثرین کو نقدی دینی چاہئیے ، متاثرین سے عہد وفا نبھانا چاہئیے ، الحمدللہ ہم ان سے عہد وفا نبھا رہے ہیں ، بڑی بڑی جماعتیں جو کام نہ کر سکیں وہ کام ہماری اس مظلوم جماعت نے کیا ہے ، ہماری جماعت کی مخالفت ہر جگہ ہوتی ہے لیکن ٹنڈوالہیار میں ہم برابری کی بنیاد پر سیاست میں بھی حصہ لیتے ہیں ، اس لئے یہاں ہمارے مخالفین بھی دیگر مقامات سے ایکسٹرا ہیں ، لہذا ہمیں محنت بھی ایکسٹرا کرنی پڑتی ہے ، محنت میں زرا کمی رہ جائے یا پلک جھپکنے جتنی کوتاہی ہو جائے تو مخالفین اور حاسدین کی ایک طویل قطار لگ جاتی ہے جس سے مجھے مقابلہ کرنا پڑتا ہے ، لیکن میرے اللہ نے کرم فرما رکھا ہے کہ وہ ہر بار سازشوں سے محفوظ رکھ کر مجھے سرخرو کر دیتا ہے ، اس وقت سیلاب متاثرین کی ہماری امدادی مہم نے ٹنڈوالہیار میں ہمارے مخالفین اور حاسدین کے چھکے چھڑا دئیے ہیں ، متاثرین کی بھی ہم سے امیدیں بہت بڑھ چکی ہیں ، ایسے میں مجھے متاثرین کی امداد کے لئے آپ کا تعاون درکار ہے ، میرا کالم پڑھنے والا ہر فرد میرے درد کو سمجھے ، ہم نے دوسروں کے غم میں اپنے غم بھلا دئیے ہیں ، اس لئے دیگر متاثرین کے ساتھ ہمارے ضلع کے متاثرین سے تعاون شاید آپ پر فرض بھی ہے اور قرض بھی ہے ، اپنے اس فرض کو نبھائیں ، بہت ساری جماعتوں اور افراد کی نظر میں ہم کھٹک رہے ہیں ، آپ ہم سے تعاون کریں ، حاسدین و مخالفین کے مقابلے میں ہمیں مضبوط کریں کیونکہ ہم نے دوسروں کے غم میں خود کے غم بھلا دئیے ہیں ، بھلا دئیے ہیں ، بھلا دئیے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


مزید پڑھیں



Ahle Sunnat Wal Jamaat BAlochistan
aswj
اہلسنت میڈیا بلوچستان

No comments

5359958766365190473