Page Nav

HIDE

Pages

Grid

GRID_STYLE
TRUE
RTL
Image Display with Home Button
Image

Official site of ASWJ Balochistan – Ahle Sunnat Wal Jamaat. Get latest news, events, statements & updates from Sipah e Sahaba Pakistan (RA).

Breaking News

latest

پریس کانفرنس - صوبائی جنرل سیکریٹری سنی علماء کونسل بلوچستان حضرت مولانا ثناء اللہ فاروقی - توہین صحابہ پر سخت مؤقف

پریس کانفرنس - صوبائی جنرل سیکریٹری سنی علماء کونسل بلوچستان حضرت مولانا ثناء اللہ فاروقی -  توہین صحابہ پر سخت مؤقف سنی علماء کونسل بلوچستا...

Related Post

پریس کانفرنس - صوبائی جنرل سیکریٹری سنی علماء کونسل بلوچستان حضرت مولانا ثناء اللہ فاروقی -  توہین صحابہ پر سخت مؤقف

سنی علماء کونسل بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکریٹری حضرت مولانا ثناء اللہ فاروقی نے پریس کانفرنس خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
حالیہ محرم الحرام میں ملک بھر میں صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی جو گستاخیاں رپورٹ ہوئی ہیں، ان کی تعداد تقریباً تین سو ہے، جن کی میں شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ افسوس کا مقام یہ ہے کہ ان تین سو گستاخیوں میں سے صرف 80 یا 90 پر کارروائی ہوئی ہے، وہ بھی کافی احتجاج اور دباؤ کے بعد ۔


مولانا ثناء اللہ فاروقی صاحب نے مذید کہا کہ ہم کسی پر زور زبردستی نہیں کرتے کہ حضرت سیدنا ابوبکر صدیق

 رضی اللہ عنہ کو خلیفہ اول مانو، یا تمام خلفائے راشدین و صحابہ کرام کو مومن و مسلمان مانو — مانو یا نہ مانو، پر

 گستاخی مت کرو ہمارے ملک میں ہندو، سکھ، عیسائی بھی رہتے ہیں، وہ صحابہ کرامؓ کو نہیں مانتے، مگر کبھی جھگڑا نہیں ہوتا، کیونکہ وہ نہ ماننے کے باوجود گستاخی نہیں کرتے۔

یہ خبر بھی پڑھیں

حافظ عبدالکریم کے دوبارہ سینیٹر منتخب ہونے پر دشمنانِ صحابہ کی چیخیں آسمان تک!

 سپاہ صحابہ پر جھوٹا الزام

  حضرت مولانا ثناء اللہ فاروقی نے کہا کہ  ہم پر الزام لگایا جاتا ہے کہ سپاہ والوں کو حضرت سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ کے عزاداری سے تکلیف ہے۔

کس پاگل نے کہا ہے ہمیں عزاداری یا ماتم سے تکلیف ہے؟"

"ہم صرف اتنا کہتے ہیں کہ اگر ماتم اور عزاداری عبادت ہے تو عبادت، عبادت خانوں میں ہوتی ہے، بازاروں، چوراہوں اور گلیوں میں نہیں!"


یہ خبر بھی پڑھیں

گستاخانِ صحابہ کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے – سنی علماء کونسل بلوچستان

اوستہ محمد کا واقعہ: بروقت اقدام پر شکر

مولانا ثناء اللہ فاروی صاحب نے بتایا کہ اوستہ محمد میں ایک شخص مشرف نامی نے کاتب وحی، حضرت سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی شان میں بدترین گستاخی کی۔

قائد بلوچستان،  حضرت مولانا محمد رمضان مینگل صاحب ،

  ضلع بھر اور دیگر اضلاع کے کارکنان کے بروقت احتجاج اور انتظامیہ پر دباؤ ڈالنے سے گرفتاری عمل میں لاکر ایف آئی آر درج کی گئی ,

تین دن قبل اس کی ضمانت کی درخواست خارج ہوگئی۔ الحمداللہ


مطالبات — اگر نہ مانے گئے تو ملک گیر دھرنا ہوگا


آخر میں مولانا فاروقی نے ریاست اور تمام ریاستی اداروں سے اپیل کی

 ہم پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ فرقہ واریت اور گستاخیوں کی روک تھام کے لیے دونوں ایوانوں سے پاس شدہ تحفظ ناموس صحابہؓ و اہل بیتؓ بل کو فوری نافذ کیا جائے۔" 

اگر ہمارے پرامن مطالبات نہ مانے گئے تو ہم اپنے مرکزی قائد، امیر سوادِ اعظم پاکستان حضرت مولانا محمد احمد لدھیانوی حفظ اللہ اور صوبائی امیر شیرِ بلوچستان حضرت مولانا محمد رمضان مینگل حفظ اللہ کے حکم پر ملک بھر میں دھرنا دینے کا اعلان کریں گے۔ ان شاءاللہ!




دیگر اہم خبریں



No comments

5359958766365190473