Page Nav

HIDE

Pages

Grid

GRID_STYLE
TRUE
RTL

Classic Header

{fbt_classic_header}

ASWJ - Ahle Sunnat Wal Jamaat Balochistan (Known as SSP / Sipah e Sahaba (RA) Pakistan) Official Website

Breaking News

latest

کہیں دیر نہ ہو جائے..!! تحریر ۔ محمد سکندر شاہ ،، ٹنڈوالہیار

کہیں دیر نہ ہو جائے تحریر ۔ محمد سکندر شاہ ،، ٹنڈوالہیار 'مریم اورنگزیب کے ساتھ بدتمیزی ہوگئی ، عمران خان اہم اعلان کریں گے ، شہباز شریف...

Related Post


کہیں دیر نہ ہو جائے
تحریر ۔ محمد سکندر شاہ ،، ٹنڈوالہیار

'مریم اورنگزیب کے ساتھ بدتمیزی ہوگئی ، عمران خان اہم اعلان کریں گے ، شہباز شریف کی آڈیو لیک ہوگئی ، بلاول بھٹو بیرون ملک جائیں گے اور ضمنی الیکشن 16 اکتوبر 2022 کو ہوں گے ، اس طرح کی خبروں سے سیلاب متاثرین کو کوئی غرض نہیں ، وہ یہ سننا چاہتے ہیں کہ ہمارے گھروں ، ہمارے محلوں اور ہماری گوٹھوں سے پانی کب نکالا جائے گا ، ہماری زمینیں کب کاشت کے قابل ہوں گی ، ہم گھروں کو کب لوٹ سکیں گے ، ہمارے راستے کب کھلیں گے ، ہمیں مزدوری کب ملے گی ، ہمارے بچے کب اسکول جائیں گے ، یہ ٹوٹی دیواریں کب بنیں گی ، یہ گری چھتیں کیسے ٹھیک ہوں گی ، ہمیں بیماریوں سے کب نجات ملے گی ، یہ راشن اور چاول کا انتظار کب ختم ہوگا لیکن متاثرین کی بدقسمتی ملاحظہ فرمائیں کہ ان اعلانات کے دور دور تک آثار نظر نہیں آرہے کیونکہ متاثرین کی بحالی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہی نہیں ، آپ متاثرین کی مزید بدقسمتی ملاحظہ فرمائیں ، میڈیا کے ذریعے سنتے ہیں کہ سعودیہ ، ترکی ، UAE ، چین اور دیگر ممالک سے امداد آئی ہے ، میں 35 دن سے ذاتی طور پر امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہوں ، لیکن مجھے کہیں چاول کا ایک پیکٹ بھی نظر نہیں آیا کہ جو باہر ملک سے آیا ہو ، یہ بیرونی امداد کہاں تقسیم ہوئی اگر کسی کو کوئی پیکٹ نظر آئے تو مجھے ضرور آگاہ کرنا ، حکومت اور بیرونی امداد تو اپنی جگہ مجھے عمران خان صاحب کو ملنے والے 1500 کروڑ کی امداد کا کوئی کٹہ بھی متاثرین میں تقسیم ہوتا نظر نہیں آیا ، آپ خود ارد گرد غور کریں تو ہمیں AWT ، دعوت اسلامی ، الخدمت ، بزم کلیانوی ، خدیجتہ الکبری ٹرسٹ ، مولانا عدنان کاکا خیل ، جنید جمشید ٹرسٹ اور دیگر فلاحی و دینی ادارے کام کرتے نظر آئے ہیں ، ہمارے ضلع ٹنڈوالہیار میں پاکستان راہ حق پارٹی نے مثالی کام کیا ہے ، بلامبالغہ کروڑوں روپے کا امدادی سامان اور لاکھوں روپے کی نقدی راہ حق پارٹی نے تقسیم کی ہے ، میں ذاتی طور پر اپنے ضلع کے مخیر حضرات کے ساتھ مشکور ہوں AWT کراچی ، ضلع نارووال کے حافظ ہارون صاحب ، اسلام آباد کے حق نواز بھائی اور کراچی کے کلیم اللہ ، عمیر اقبال و مسعود بھائی کا جنہوں نے مجھ سے جو عہد کیا اس کا پاس رکھا اور ٹنڈوالہیار ضلع کے دکھ درد میں شریک ہوئے ، ان کا یہ تعاون ان شاءاللہ ہم زندگی بھر بھلا نہ پائیں گے ، پاکستان راہ حق پارٹی ٹنڈوالہیار نے بلاتفریق خدمت کی وہ اعلیٰ روایت قائم کی ہے کہ ہمارے مخالفین و حاسدین بھی ان شاءاللہ اس کی ہمیں داد دیں گے ، ہم نے دن رات ایک کر کے ضلع کے متاثرین کے غموں کو کم کرنے کی کوشش کی ہے ، ہم اس میں کس حد تک کامیاب ہوئے یہ تو اللہ اور متاثرین ہی بہتر جانتے ہیں ، لیکن یہ بات طے ہے کہ ہم نے اپنے غم اپنے درد ان کے غم میں بھلا دئیے ہیں ، اس وقت متاثرین کے لئے ایک درد سر یہ بنا ہے کہ رات کو ٹھنڈ بڑھتی جارہی ہے ، جوں جوں موسم سرد ہوگا متاثرین کی مشکلات میں اضافہ ہوگا ، اس لئے جو لوگ امداد دینے کا سوچ رہے ہیں میری ان سے التجا ہے کہ زرا جلدی کریں ، آپ کی سستی سے متاثرین کی مشکلات بڑھ جائیں گی ، جہاں مخیر اور انسانیت کا درد دل رکھنے والے احباب سے میں بار بار تعاون کی درخواست کر رہا ہوں ایسے ہی ہم انتظامیہ سے درخواست بھی کر رہے ہیں اور احتجاج کے ذریعے انتظامیہ کو عوامی مسائل پر متوجہ بھی کر رہے ہیں ، 18 ستمبر کو ہم نے ٹنڈوالہیار بچاؤ ریلی کی تھی اور اب 30 ستمبر جمعے کو سیلاب زدگان سے اظہار یکجہتی کے لئے ان شاءاللہ احتجاجی ریلی اور لیاقت گیٹ پر احتجاجی دھرنا بھی دیں گے ، ہمارا مطالبہ یہی ہے کہ متاثرین کی فوری بحالی کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں ، ضلع ٹنڈوالہیار کے عوام کے زخموں پر مرہم رکھنے کے لئے AWT کراچی ڈویژن کے وفد نے جمعہ 23 ستمبر کو ٹنڈوالہیار آنا تھا ، لیکن اسی دن کراچی ڈویژن کے اپنے جسم پر ایک اور زخم لگ گیا ، علامہ عبدالغفور ندیم شہید کے صاحبزادے غازی صہیب ندیم رح ہارٹ اٹیک پڑنے کی وجہ سے 23 ستمبر کو دنیا سے رخصت ہو گئے ،

یہ خبر بھی پڑھیں

سنی علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی کی سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر تقریب میں شرکت

 علامہ عبدالغفور ندیم شہید کے خاندان پر پھر سے یہ ایک آزمائش آئی ہے ، صہیب ندیم رح نے ایک بیوہ اور بیٹی بھی سوگواران میں چھوڑی ہے ، غازی صہیب ندیم رح آخر وقت تک فوررتھ شیڈول کے شکنجے میں جکڑے رہے ، کم عمری میں انہوں نے جیل ، جھوٹے مقدمات ، حملہ ، فورتھ شیڈول ، بھائی اور والد کی شہادت جیسے صدمے اٹھائے ، لیکن ان کے قدموں میں کبھی لرزش نہیں آئی ، جس پر انہیں خراج عقیدت بلاشبہ بنتا ہے ، یہی خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے سیکڑوں کلومیٹر کا سفر کر کے قائد اہلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی صاحب کراچی پہنچے ، ایک کارکن کی طبعی موت پر اتنا بڑا سفر شاید ہی پاکستان کے کسی لیڈر نے کبھی کیا ہو ، اسی طرح جس انداز میں کراچی کی جماعت نے ردعمل دیا اور پوری جماعت ساری سرگرمیاں چھوڑ کر غازی صہیب ندیم رح کی تدفین و وغیرہ میں مشغول ہوئی یوں لگ رہا تھا کہ یہ جماعت نہیں ایک خاندان کے لوگ ہیں ، علامہ تاج محمّد حنفی صاحب ہسپتال پہنچے اور غازی اسلام علامہ مرشد فاروقی صاحب خود جنازے کو گھر لے کر گئے اور جنازہ بھی خود پڑھایا ، ان محبتوں کو بھی خراج تحسین پیش نہ کیا جائے تو یہ سراسر زیادتی ہوگی ، میری خود ذاتی طور پر شدید ترین خواہش تھی کہ میں بھی کراچی جا کر جنازے میں شرکت کروں لیکن مقامی سطح پر ہمارے مشکل حالات میرے پیروں کی زنجیر بن گئے ، اس پر ایک چھوٹی سی بات عرض کر دوں دکھلاوا مقصود نہیں ہے ، میرے بیٹے کے معمولی زخم میری غفلت کی وجہ سے بڑھ گئے کہ میں خود سیلاب متاثرین کی امدادی سرگرمیوں میں مصروف رہا اب ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ زخم کٹیں گے ، جس پر خرچہ بھی ہوگا اور تکلیف بھی ، بہرحال اللہ تعالیٰ کی ذات سب دیکھ رہی ہے ، وہ مالک ہے ، وہ سب کچھ جاننے والا ہے ، وہ سب ٹھیک کر دے گا وہ سب کی مشکل آسان کر دے گا ، دوسروں کے صدقے وہ مجھ کمزور پر بھی رحم فرمائے گا ، بس ہمیں اللہ کی ذات پر اپنے یقین کو مزید مضبوط کرنا ہے ، وہ متاثرین کے مسائل بھی حل کر دے گا ، اگر اس میں ہمارا حصہ مل گیا تو شاید یہ ہمارے لئے دنیا و آخرت کا ذخیرہ اور ذریعہ نجات بن جائے ، اسی لئے کوشش جاری ہیں ، اہل دل سے بھی و مخیر حضرات سے بھی درخواست ہے کہ وہ متاثرین کے مسائل کو سمجھیں ، کھڑا ہوا پانی زہر بنتا جا رہا ہے ، آگے موسم بھی سرد آرہا ہے اس سے متاثرین کی مشکلات بہت بڑھ رہی ہیں ، متاثرین کی بحالی کی فکر کریں اور زرا جلدی کریں لوگو ، کہیں دیر نہ ہو جائے ، کہیں دیر نہ ہو جائے ، کہیں دیر نہ ہو جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


سکندر شاہ صاحب کے دیگر تحریریں پڑھیں

دینی کارکن سرخرو ہوں گے تحریر ۔ محمد سکندر شاہ


No comments

5359958766365190473